مسلم لیگ ناروے کے صدر شاہد تنویر کی بیرسٹر امجد ملک سے ملاقات ، ملکی و اوورسیز امورپر تبادلہ خیال

0
301

راچڈیل(این این آئی)صدر مسلم لیگ (ن )ناروے شاہد تنویر نے چیف کوآرڈینیٹر اور سینئر نائب صدر انٹرنیشنل افئیرز مسلم لیگ (ن )بیرسٹر امجد ملک سے انکے چیمبر میں خصوصی ملاقات کی جس میں دونوں راہنماؤں نے باہمی ملکی و اوورسیز امور پر تبادلہ خیال کیا۔ شاہد تنویر نے انٹرنیشنل افئیرز کی تنظیم سازی کو سراہا اور اسحق ڈار اور نور تنویر سمیت بیرسٹر امجد ملک کی کاوش کی تعریف کی جس نے پوری مسلم لیگ ن کی اوورسیز قیادت کو ایک پیج پر لیکر آئیں ہیں اور تعلقات اور رابطہ سازی بہتر ہوئی ہے۔ دونوں نے ملکر مسلم لیگ (ن )ناروے اور اسکینڈینیویا کے عہدیداران کیلئے خیر سگالی کا اظہار کیا۔ بیرسٹر امجد ملک نے ناروے اور اسکینڈینیویا میں مقیم مسلم لیگی چیپٹر کی ماضی کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ انہوں نے مشکل وقت میں قیادت کا بہتر ساتھ دیا۔ بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری مکافات عمل ہے،انکو انکا ضعم،غرور اور سیاستدانوں سے ماوراء انتقامی سوچ اور سولو انقلاب لے ڈوبا، تبدیلی آ نہیں رہی بلکہ تبدیلی اب آگئی ہے، سیاستدان بحیثیت ادارہ جمہوریت کو مضبوط کریں اور اصلاحات کی راہ اختیار کریں۔ عدالتی اصلاحات وقت کی اہم ضرورت ہے۔ سیاستدان معنی خیز مذاکرات کے زریعے قوم کو اقتصادی بحران سے نکالیں،اس مذاکرات کی میز پر تحریک انصاف کو بھی ہونا چاہیے،انکی پیشکش کو رد نہیں کرنا چاہیے،بامقصد مذاکرات نگران حکومتیں بنانیفری فئیرمنصفانہ الیکشن منعقد کروانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ نو مئی کے بعد کا پاکستان مختلف پاکستان ہے،نو مئی سے پہلے گرفتاری کی افواہ پر بلوائیوں نے شہیدوں کی تذلیل کی، ملک کو جلا دیا 9مئی کے بعد فوجی/ نان فوجی بلوائیوں کو عوام نے مسترد کردیا۔ پانچ اگست کو تحریک انصاف کے لیڈر کی گرفتاری پر ایک گملا بھی نہیں ٹوٹا یہ اصل کی جیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ متحدہ عرب امارات اور برطانیہ میں تنظیم نو پر کام جاری ہے اور جلد مدَر ونگ کیساتھ ساتھ خواتین ، سوشل میڈیا اور تاجر ونگ بھی استوار کئے جائیں گے۔ اب تک چونتیس ملکوں میں کام مکمل ہوچکا ہے، انشااللہ جلد اوورسیز کنونشن منعقد کرنے کے لئے قیادت کو سفارش کی جائے اور پارلیمان میں اوورسیز کی نمائیندگی یقینی بنائی جائے گی۔ جائیدار پر قبضہ کی شکایات پر خصؤصی عدالتوں کے قیام کے لئے قانون سازی آخری مراحل میں ہے۔ انہوںنے کہاکہ قائد مسلم لیگ (ن )کا بیانیہ اصل حقیقت ہے اور وقت نے ثابت کیا ہے فتح ہمیشہ سچ اور کارکردگی کی ہوتی ہے اور یہی اس ماہ محرم اور جدہ جہد کا خلاصہ بھی ہے۔ شاہد تنویر نے کہا کہ وہ مسلم لیگ ن کے سپاہی ہیں اور قیادت پر اعتماد کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے،انشاللہ آنے والا دور پاکستان کی ترقی کا دور ہوگا اور مسلم لیگ (ن )یہ ذمہ داری بھی عوام کی توقعات کے مطابق پوری کرے گی۔ انہوں نے مشکل حالات میں قیادت کا خلا پر کرنے پر صدر جماعت میاں شہباز شریف اور صدر انٹرنیشنل افئیرز سینیٹر اسحق ڈار کی خدمات کو سراہا کہ انہوں نے جانفشانی سے پی ڈی ایم کیساتھ ملکر ملک کو اقتصادی بھنور سے نکالا۔ بیرسٹر امجد ملک نے مہمان کو برطانیہ میں خوش آمدید کہا ، انکی تواضع کی اور اپنی کتاب پاکستان کا سفر تحفتاً پیش کی۔ صدر مسلم لیگ ن ناروے شاہد تنویر نے چیف کوآرڈینیٹر کو ناروے اور اسکینڈینیویا کا دورہ کرنے کی دعوت دی جسے انہوں نے خوشدلی سے قبول کرلیا اور جلد ناروے آنے کا عندیہ بھی دیا۔ بیرسٹر امجد ملک نے چیف پیٹرن ناروے خالد نذیر بٹ اور سویڈن کے سرپرست اعلی اسد ایاز کیلئے تہنیتی پیغامات تحائف اور اپنی کتاب بھیجی۔ڈنمارک سے چیف پیٹرن مرحوم صدیق ملک صاحب کی خدمات کو سراہا گیا اور انکے لئے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔