اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی خود کہتے رہے ہیں کہ جیل میں ایک ہی کلاس ہونی چاہیے، جیل میں اوپن واش روم ہی ہوتے ہیں، جن سیلوں میں ہم قید رہے وہ بھی ایسے ہی تھے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم کو بی کلاس کا حق حاصل ہے لیکن اس کے لیے انہیں جیل سپرنٹنڈنٹ یا عدالت کو درخواست دینی ہوگی۔رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ درخواست دینے پر اس کے جلد آرڈر ہوجائیں گے اور انہیں بی کلاس کی سہولت مل جائے گی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ٹرائل جج نے چیئرمین پی ٹی آئی کو بہت ریلیف دیا، انہیں دفاع میں گواہ پیش کرنے کا تیرہ مرتبہ موقع دیا۔رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ ان کا کیس بھی عمر قید یا سزائے موت کا نہیں، انہیں تین سال قید کی سزا ہوئی ہے، ہفتے دس دن میں ضمانت ہوجائے گی مگر تین سال کی سزا اور نااہلی برقرار رہے گی۔
مقبول خبریں
پی ٹی آئی احتجاج: پولیس اہلکار کے جاں بحق ہونے کے مقدمے میں عمران...
اسلام آباد(این این آئی) تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران ہکلہ انٹرچینج کیقریب پولیس کانسٹیبل کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ بانی پی ٹی...
اللہ کا شکر ہے شر انگیزی کی سازش بری طرح ناکام ہوئی’ محسن نقوی
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لاتے ہیں کہ شر انگیزی کی...
طلاق کے بعد میرے متعلق صرف جھوٹ بولا گیا، سمانتھا پربھو
ممبئی (این این آئی)بھارتی اداکارہ سمانتھا روتھ پربھو نے اداکار ناگا چیتنیا سے طلاق کے معاملے پر طویل خاموشی بلآخر توڑدی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے...
ایشوریا رائے کا ہراسانی کیخلاف اٹھ کھڑے ہونے کا پیغام
ممبئی (این این آئی)معروف بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے نے ویڈیو بیان کے ذریعے ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں خواتین کو ہراسانی کے...
سینئراداکارہ عینی زیدی نے خواتین کو شادی دیر سے کرنے کا مشورہ دیدیا
کراچی (این این آئی)سینئر اداکارہ عینی زیدی نے خواتین کو شادی دیر سے کرنے کا مشورہ دے دیا۔اداکارہ عینی زیدی نے ایک نجی ٹی...