لاہور( این این آئی)ماضی کے نامور اداکار ، میزبان طارق عزیر کی اہلیہ ڈاکٹر حاجرہ طارق عزیز نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اتنے مددگار تھے کہ اپنی آنکھیں بھی عطیہ کرنا چاہتے تھے۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی تمام جائیداد پہلے ہی پاکستان کو دے چکے تھے اور اپنی آنکھیں بھی عطیہ کرنا چاہتے تھے۔انہوں نے ایک نوٹ میں آنکھیں عطیہ کرنے کی خواہش کے بارے میں لکھا تھا جس کے بارے میں مجھے معلوم نہیں تھا کہ اس لیے ایسا نہیں ہو سکا۔انہوں نے کہا کہ ہماری کوئی اولاد نہیں ،شوہر نے بچے نہ ہونے کے بارے میں کبھی بھی کچھ نہیں کہا۔انہوں نے انکشاف کیا کہ جب بچہ بڑا ہوتا ہے تو طارق عزیز کو اسلامی پردہ کی تعلیمات کے بارے میں شکوک و شبہات تھے اور اس طرح وہ بچہ گود لینے کے قائل نہیں تھے۔انہوںنے جذباتی ہو کر کہا کہ شوہر کے انتقال کے بعد ریاست کی طرف سے کسی نے ان سے رابطہ نہیں کیا۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...