ممبئی (این این آئی)2010 میں سلمان خان کی فلم ”ویر” سے بالی وڈ میں قدم رکھنے والی اداکارہ زرین خان ڈینگی بخار کا شکار ہوگئیں۔بھارت میں ان دنوں ڈینگی بخار تیزی سے پھیل رہا ہے، ایسے میں اداکارہ زرین خان بھی ڈینگی بخار میں مبتلا ہوگئیں ہیں، جنہیں اسپتال میں داخل کروادیا گیا ہے۔ زرین خان نے انسٹاگرام پر مداحوں کو اپنی طبیعت سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے ایک تصویر اسٹوری پر لگائی جس میں ان کے ہاتھ پر ڈرپ لگی ہوئی دیکھا جاسکتا ہے۔رپورٹس کے مطابق زرین خان کو تیز بخار اور جسم میں شدید درد کی وجہ سے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے، تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔واضح رہے کہ زرین خان ویر، وجہ تم ہو، ہاؤس فل 2 جیسی مشہور بالی وڈ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔
مقبول خبریں
عمران خان تو جیل میں ہیں انہیں پیش کرنا آپ کا کام تھا، شبلی...
اسلام آباد (این این آئی)سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے کہا ہے کہ القادر کیس کا فیصلہ پھر نہیں سنایا گیا، کہا گیا...
القادر ٹرسٹ کیس نہیں، ایجنڈا ہے جس سے عمران خان کو کوئی فرق نہیں...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ القادر ٹرسٹ کیس نہیں، ایجنڈا ہے جس سے عمران...
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ نہ آنا کسی ڈیل کا نتیجہ نہیں’ بیرسٹر...
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ نہ آنا کسی ڈیل کا...
بانی پی ٹی آئی سے کوئی ملاقات نہیں ہو سکی’ علیمہ خان
راولپنڈی (این این آئی)بانی پاکستان تحریکِ انصاف کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ آج بانی پی ٹی آئی سے کوئی ملاقات نہیں...
مذاکرات اور القادر کیس کا آپس میں تعلق نہیں’ سلمان اکرم راجہ
راولپنڈی (این این آئی)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ مذاکرات اور القادر ٹرسٹ...