اسلام آباد(این این آئی)سینئر قانون دان بابر اعوان نے کہا ہے کہ اگر الیکشن کمیشن ایک کام نہیں کرسکتا تو ان کا بیٹھے رہنے کا کوئی جواز نہیں۔الیکشن کمیشن کے نئی حلقہ بندیاں کرانے کے فیصلے پر بابر اعوان نے ردعمل میں کہا کہ الیکشن کمیشن کا کام الیکشن کا صاف و شفاف انعقاد کروانا ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے اس فیصلے سے صوبوں کے خلاف سازش ہو رہی ہے، اگر یہ سارا معاملہ ہوگیا تو فیڈریشن ٹوٹ جائے گی۔بابر اعوان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے 16 مہینے پہلے سپریم کورٹ میں 4 مہینے میں حلقہ بندیاں کروانے کا کہا تھا۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کے سرکاری نتائج کے مطابق نئی حلقہ بندیاں کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔
مقبول خبریں
ایف آئی اے کو ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن...
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کیخلاف...
بھارت، ایران کی طرز پرافغانستان بارڈر پر بھی انتظامات ہونے چاہئیں‘ خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو...
میرا جی ہاتھ دھو کر سلمان خان کے پیچھے پڑ گئیں
لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے نام ایک اور پیغام جاری کر کے فینز کو متجسس...
گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز
دبئی(این این آئی) گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ معروف پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز کر دیا گیا۔گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا...
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...