نگراں وزیر مذہبی امور انیق احمد نے وزارت مذہبی امور کا چارج سنبھال لیا

0
600

اسلام آبا د(این این آئی)نگراں وزیر مذہبی امور انیق احمد نے وزارت مذہبی امور کا چارج سنبھال لیا۔ جمعہ کو نگراں وزیر انیق احمد وزارت مذہبی امور پہنچے تو سیکرٹری مذہی امور آفتاب اکبر درانی سمیت وزارت مذہبی امور کے افسران نے ان کا استقبال کیا۔ نگراں وزیر مذہبی امور کو وزارت کی ذمہ داریوں سے متعلق ابتدائی بریفنگ دی گئی۔