عمر ایوب نے کور کمیٹی سے متعلق خبروں کی تردید کردی

0
150

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے میڈیا پر پی ٹی آئی کور کمیٹی سے متعلق چلنے والی خبروں کی تردید کردی اس حوالے سے اپنے بیان میں عمر ایوب نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی ہمارے چیئرمین ہیں اور رہیں گے، پی ٹی آئی یا کور کمیٹی میں کوئی گروپ بندی نہیں ہے۔عمر ایوب نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے بنائے فریم ورک کے مطابق فیصلہ سازی اتفاق رائے سے ہو رہی ہے، وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو انتہائی احترام کی نگاہ سے دیکھتا ہوں۔انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس میں کبھی کسی کے درمیان کوئی جھگڑا نہیں ہوا، مخالفین انتخابی میدان میں ہمارا مقابلہ کرنے کی تیاری کریں۔