ممبئی(این این آئی)بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے پانچ کرداروں پر مشتمل جوان کے نئے پوسٹر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔ اداکار نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر نئی میگا تھرلر کا نیا پوسٹر پوسٹ کیا ہے جس میں ان کے پانچ دھماکے دار کرداروں کی تصاویر موجود ہیں۔شاہ رخ خان نے پوسٹ کے ساتھ کیپشن دیا کہ یہ تو شروعات ہے، انصاف کے مختلف چہرے، یہ تیر ہے، ابھی ڈھال باقی ہے، یہ انت ہے ابھی کال باقی ہے، یہ پوچھتا ہے خود سے کچھ، ابھی جواب باقی ہے۔ایکشن اور میگا تھرلر 7ستمبر کو ریلیز کیلئے پیش کی جائے گی اور اس میں دیپیکا پڈوکون کومیو جھلک بھی دکھائیں گی۔یاد رہے کہ جوان اداکار کے شوبز کیریئر کی سب سے مہنگی فلم بن گئی ہے اور اس کا بجٹ 300کروڑ تک پہنچ گیا ہے۔
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...