افغانستان کیخلاف شاندار کارکردگی،حریم شاہ نے صارفین سے نسیم شاہ کا نمبر مانگ لیا

0
218

اسلام آباد(این این آئی)پاکستانی ٹک ٹاکر حریم شاہ نے صارفین سے افغانستان کے خلاف آخری اوور میں اپنے بیٹ سے پاکستان کو ایک بار پھر کامیابی دلوانے والے نسیم شاہ کا نمبر مانگ لیا۔پاکستانی ٹک ٹاکر حریم شاہ افغانستان کے خلاف ایک بارپھر وننگ شاٹ کھیلنے والے نسیم شاہ کی فین ہوگئیں۔میچ ختم ہونے کے بعد حریم شاہ نے ایکس(ٹوئٹر)پر صارفین سے نسیم شاہ کا نمبر مانگ لیا۔حریم شاہ نے ایکس پر نسیم شاہ کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ کیا مجھے نسیم شاہ کا نمبر مل سکتا ہے ؟کچھ کام ہے۔