نگران حکومت بجلی کے نرخوں پر آئی ایم ایف کے خلاف ہنگامہ ارائی کو نگراں سنجیدگی سے لے، رضا ربانی

0
161

اسلام آباد (این این آئی)سابق چیئرمین سینیٹ اور پیپلز پارٹی رہنما میاں رضا ربانی نے کہاہے کہ نگران حکومت بجلی کے نرخوں پر آئی ایم ایف کے خلاف ہنگامہ ارائی کو نگراں سنجیدگی سے لے، اس صورتحال کے قابو سے باہر ہونے کا خدشہ ہے۔اپنے بیان میں رضا ربانی نے کہاکہ ایسا ایک طویل عرصے کے بعد ہوا ہے کہ عوام بغیر کسی سیاسی جماعت کی رہنمائی کے سڑکوں پر آئے ہیں،ہجوم کی قیادت عوام خود کررہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ایسے اشارے مل رہے ہیں کہ ان مظاہروں میں دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کے دیگر مسائل بھی زیر بحث آ رہے ہیں،یہ ایک خطرناک رجحان ہے۔انہوںنے کہاہک عوام یا تو بجلی کے بل ادا کر سکتے ہیں یا ایک وقت کا کھانا کھا سکتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ دوسرے ممالک میں جہاں آئی ایم ایف فسادات ہوئے ہیں وہاں حکومت اور ملک کے لیے سنگین اثرات مرتب ہوئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ نگران حکومت عوام ان مظاہروں جو طبقاتی رجحان اختیار کرنے سے پہلے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے تیزی سے کام کرے، اشرافیہ کو مفت بجلی ملتی یے مگر بل ادا کرنے کے باوجود عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔