اسلام آباد(این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اقتصادی کونسل کی تشکیل کی منظوری دے دی،قومی اقتصادی کونسل کے کل 13 ممبران ہیں ، وزیر اعظم پاکستان چیئرمین ہوں گے۔قومی اقتصادی کونسل ملک کی مجموعی معاشی صورتحال کا جائزہ لینے ، اور مالیاتی ، تجارتی ، معاشرتی اور اقتصادی پالیسیز کے حوالے سے منصوبہ بندی کی ذمہ دار ہے ۔صدر مملکت نے قومی اقتصادی کونسل کی تشکیل کی منظوری آئین کے آرٹیکل 156 ایک اور رولز آف بزنس کے تحت دی ۔قومی اقتصادی کونسل میں وزیر اعظم اور چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ شامل ہیں ۔قومی اقتصادی کونسل میں چار صوبوں سے نگران حکومتوں کے نمائندے بھی شامل ہیں ،پنجاب سے نگران وزیر توانائی و انڈسٹری ، کامرس، سرمایہ کاری اور ہنر مندی ، ایس ایم تنویر کونسل میں شامل ہیں ،سندھ سے وزیر خزانہ ، محصولات ، منصوبہ بندی و ترقی ، محمد یونس ڈگھا، کونسل میں شامل ہیں ،خیبر پختونخواہ سے وزیر خزانہ ، محصولات، ایکسائز، ٹیکسیشن اور منشیات، احمد رسول بنگش ، کونسل میں شامل ہیں جبکہ بلوچستان سے وزیر خزانہ و محصولات ، امجد رشید ، بھی قومی اقتصادی کونسل میں شامل ہیں ،وفاق سے وزیر خزانہ ، محصولات ، اقتصادی امور اور نجکاری بھی کونسل کے ممبر ہوں گے،وزیرِ منصوبہ بندی ، ترقی و خصوصی اقدامات اور وفاقی وزیر ِمواصلات، ریلویز و بحری امور بھی کونسل میں شامل ہوں گے ،قومی اقتصادی کونسل میں نگران وفاقی وزیر توانائی اور پٹرولیم بھی شامل ہیں
مقبول خبریں
افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں پوری دنیا کے لئے خطرہ ہیں‘ پاکستان
نیویارک(این این آئی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں صرف ہمارے...
ایف آئی اے کو ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن...
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کیخلاف...
بھارت، ایران کی طرز پرافغانستان بارڈر پر بھی انتظامات ہونے چاہئیں‘ خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو...
میرا جی ہاتھ دھو کر سلمان خان کے پیچھے پڑ گئیں
لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے نام ایک اور پیغام جاری کر کے فینز کو متجسس...
گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز
دبئی(این این آئی) گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ معروف پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز کر دیا گیا۔گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا...