ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے عالمی آبی تنظیم کے قیام کا اعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق نوتشکیل شدہ تنظیم کا صدردفترالریاض میں ہوگا اور پائیدارآبی وسائل کے حصول کے لیے عالمی کوششوں کو مستحکم اور بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ تنظیم کے مقاصد میں علم اور مہارت کا تبادلہ، آبی ٹیکنالوجی کی ترقی، جدت طرازی کی ترغیب اور تحقیق اور تجربات کا اشتراک شامل ہے۔مزید برآں، تنظیم سب کے لیے پانی تک رسائی کو یقینی بناتے ہوئے آبی وسائل کی طویل مدت پائیداری کو یقینی بنائے گی۔یہ اعلی ترجیحی منصوبوں کے آغاز اور مالی اعانت کے لیے فعال طور پر وکالت کرے گی۔ یہ اقدام عالمی سطح پر پانی کی دستیابی سے وابستہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے سعودی عرب کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔اس کے علاوہ یہ اقدام ماحولیاتی استحکام کے لیے سعودی عرب کی وسیع تر وابستگی سے بھی مطابقت رکھتا ہے۔ سعودی عرب تنظیم کے تمام رکن ممالک کے تعاون سے آبی تحفظ سے متعلق پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول میں کردار ادا کرنے کا خواہاں ہے۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...