واشنگٹن(این این آئی)وائٹ ہائوس نے کہا ہے کہ ٹیسٹوں سے اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہا ہے کہ خاتون اول جِل بائیڈن کووِڈ 19 سے متاثر ہیں تاہم ان میں وبا کی ہلکی نوعیت کی علامات ہیں۔دوسری طرف صدر جو بائیڈن کا وائرس کا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بائیڈن کی 72 سالہ اہلیہ آخری بار گذشتہ سال اگست میں کرونا وائرس سے متاثر ہوئی تھیں، جب کہ 80 سالہ صدرکا آخری بار جولائی 2022 میں کرونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا تھا۔ان کی کمیونیکیشن ڈائریکٹر الزبتھ الیگزینڈر نے ایک بیان میں کہا کہ کل شام خاتون اول نے کوویڈ 19 کا ٹیسٹ کرایا تو نتیجہ مثبت آیا تھا۔ اس کے بعد وہ گھر پر ہی ہیں۔بائیڈن پیر کی شام ڈیلاویئر سے اکیلے لوٹے تھے۔وائٹ ہاس نے کہا کہ صدر بائیڈن کا پیر کی شام کووڈ ٹیسٹ ہوا اور ان کا نتیجہ منفی آیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ باقاعدگی سے ٹیسٹ اور علامات کی نگرانی کرتے رہیں گے۔حالیہ ہفتوں میں امریکا میں کرونا وائرس کے انفیکشن اور علاج کے لیے ہسپتالوں میں داخلے میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
مقبول خبریں
اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے: لیاقت بلوچ
لاہور(این این آئی)جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ایک...
ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران پولیو کے مزید 4 نئے کیسز رپورٹ
اسلام آباد(این این آئی)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے پولیو کے 4 کیسز رپورٹ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق سامنے آنے والے4 نئے...
یہ سیاسی احتجاج ہے یا ملک کیخلاف سازش؟اسحاق ڈار
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہیکہ تحریک انصاف بار بار کیوں ایسے وقت پر احتجاج کی کال دیتی...
پی ٹی آئی احتجاج: آئی ٹی کمپنیوں کے انٹرنیٹ پر کوئی بندش نہیں آئی،...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کے دوران آئی ٹی کمپنیوں...
خواتین میری ریڈ لائن ہیں، تشدد یا ظلم قطعاً برداشت نہیں: مریم نواز
لاہور(این این آئی)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنا خصوصی پیغام جاری...