لاہور( این این آئی)نگران وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہا ہے کہ توہین رسالت اور توہین قران کسی صورت برداشت نہیں ،اگر کسی کے پاس اس سے متعلق کوئی اطلاع ہو تو اپنے بڑوں کو آگاہ کرنا چاہیے ،ہم آگے بڑھ رہے ہیں،آنے والا کل روشن ہے اس کے ثمرات عوام تک پہنچنے والے ہیں وزیراعظم بڑی توجہ اور وژن کے ساتھ کام کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ نعیمہ میں چیئرمین متحدہ علما ء بورڈ علامہ ڈاکٹر راغب نعیمی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ قرآن پاک کی توہین کسی صورت برادشت نہیں ،جو ممکن کام ہم کرسکے اس کو روکیں گے ،چادروں پر قرآنی آیات کی توہین ہو رہی ہیں تو ایسا نہیں ہونے دیں گے،تمام آسمانی کتب کو مانے بغیر ہمارا ایمان مکمل نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ پرچم میں سفید حصہ کو شامل کیے بغیر ہمارا پرچم مکمل نہیں ہوتا،اقلیتیں پاکستان کا لازمی جزو ہیں ،حج پالیسی بنا رہے ہیں ،اچھی خبریں ملیں گی ،گزشتہ سال حج کے جو اخراجات تھے اس میں اضافہ نہیں ہونے دیں گے ،میں ایسے اقدامات کرو ں گا کہ میرے جانے کے بعد لوگ مجھے اچھے الفاظ میں یاد رکھیں ۔انہوںنے کہا کہ جس طرح حروف تہجی میں س اور ش ساتھ ساتھ ہیں اسی طرح سنی اور شیعہ ساتھ ساتھ ہیں ،اگر ہمارا مسلمان بھائی کسی دوسرے مسلک سے ہے تو اس کو اپنا دشمن کیوں سمجھتے ہیں،ہمارا کلمہ ایک ،کتاب ایک ہے۔انہوںنے کہا کہ علما ء کرام ہمارے سر کا تاج ہیں ،قرآن کریم کا علم ان کے ذریعے ہم تک پہنچا ہے ،علما ء کی ذہنی سطح بہت بلند ہوتی ہے ،علما ء کے اختلاف علما ء میں رہنے دینے چاہئیں،عام آدمی کے پاس علما ء کے مقابلے میں علم نہیں ہوتا،اتفاق اور محبت کی بات کریں،ہم اللہ اور اللہ کے رسول سے محبت کرتے ہیں،اہل ایمان اللہ سے ٹوٹ کر محبت کرتے ہیں ،ہم اپنے رویوں سے یہ ثابت کررہے ہیں ہم ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں، ہم بین المذاہب ہم آہنگی کی بات کرتے ہیں ،ہمارا دین درس دیتا ہے ہمارا دین نرم ہے،مسیحیوںسے تعلق سے بڑا واضح ہے ۔۔انہوںنے کہا کہ معاشی مسائل ضرور ہیں لیکن اس قوم کو آگے لے کر جانا ہے ہماری منزل ایک ہے ۔
مقبول خبریں
پاک بھارت تنازعات کے حل کا نیا امکان پیدا ہو گیا ہے، امریکی محکمہ...
واشنگٹن(این این آئی)امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی میں کمی اور جنگ...
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی خضدار میں اسکول بس پر حملے کی شدید...
نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بلوچستان کے علاقے خضدار میں اسکول بس پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت...
Jـ10C کی کامیابی پر چین کی ڈاکومنٹری، پاکستان کی فضائی طاقت پر مہر ثبت...
اسلا م آباد(این این آئی)چین نے نئی دستاویزی فلم میں Jـ10C لڑاکا طیاروں کی کامیابیوں کا اعتراف کرتے ہوئے پاکستان کی فضائی برتری اور...
مودی کی پھر اشتعال انگیزی،بھارت کی کسی بھی جارحیت کا پوری قوت سے ردعمل...
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کی جانب سے اشتعال انگیز بیان کے بعد دوبارہ دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے...
الیکشن کمیشن کابلدیاتی انتخابات کے التوا ء پر اظہار ناراضگی
لاہور( این این آئی) الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے التوا ء پر اظہار ناراضگی کرتے ہوئے 29 مئی کو چیف...