ممبئی(این این آئی)بالی ووڈ کی موڈی اداکارہ، کرینہ کپور عرف بیبو نے فلم کل ہو نہ ہو میں شاہ رخ خان کے مدمقابل کردار کی آفر کو ٹھکرادیا تھا جس کی وجہ سے متعلق اب انکشاف ہوا ہے۔اداکارہ کرینہ کپور نے بھارتی میڈیا بالی ووڈ ببل سے انٹرویو کے دوران انکشاف کرتے ہوئے بتایاکہ اس فلم میں انہیں معاوضہ بہت کم دیا جا رہا تھا جبکہ وہ مرکزی کردار، شاہ رخ خان کے برابر معاوضہ وصول کرنا چاہتی تھیں۔اداکارہ کے مطابق فلم کل ہو نہ ہو میں کام سے انکار کی وجہ اسکرپٹ پسند نہ آنا نہیں تھی۔دوسری جانب کرن جوہر نے اس مطالبے پر کرینہ کپور سے کہا کہ وہ شاہ رخ خان سے بڑی اداکارہ نہیں ہیں، اس لیے انہیں ہیرو کے برابر معاوضہ نہیں ملے گا۔کرینہ کپور نے بتایاکہ اس کے بعد ان کا اور کرن جوہر کا طویل عرصے تک ایک دوسرے کے ساتھ جھگڑا بھی رہا تھا اور دونوں نے طویل عرصے تک ایک دوسرے سے بات نہیں کی تھی۔دوسری جانب اس سے متعلق ایک انٹرویو کے دوران فلم کل ہو نہ ہو کی ہیروئن پریتی زنٹا نے کہاکہ یہ فلم ان کے کیریئر کی سب سے خاص فلم ثابت ہوئی تھی اور انہیں اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ان سے قبل یہ فلم کسے آفر ہوئی۔یاد رہے کہ فلم کل ہو نہ ہو 2003 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں پریتی نے نینا نامی لڑکی کا کردار ادا کیا تھا جبکہ ان کے ہمراہ شاہ رخ خان اور سیف علی خان مرکزی کرداروں میں شامل تھے۔اس فلم کی ہدایت نکھل ایڈوانی نے دی تھی اور کرن جوہر اس فلم کے پروڈیوسر تھے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...