ہنوئی(این این آئی )امریکی صدر جو بائیڈن نے واضح کیا ہے کہ وہ چین کو روکنانہیں چاہتے ہیں مگر انھوں نے چین پرالزام عاید کیا ہے کہ وہ عالمی نظام کا رخ اپنی منشا کے مطابق موڑنے کی کوشش کررہا ہے جبکہ اس وقت دونوں طاقتوں کے درمیان تجارت، سلامتی اور حقوق کے معاملے پر گہری تقسیم پائی جاتی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جو بائیڈن نے انکشاف کیا ہے کہ انھوں نے نئی دہلی میں جی 20 سربراہ اجلاس کے موقع پر چین کے وزیر اعظم لی کیانگ سے ملاقات کی تھی اوران سے استحکام پر تبادلہ خیال کیا تھا لیکن وائٹ ہائوس نے اس ملاقات کا اعلان نہیں کیا تھا-جوبائیڈن نے ہنوئی میں ایک نیوز کانفرنس میں چینی وزیراعظم سے اس ملاقات کا انکشاف کیا، جہاں انھوں نے ویت نام کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کے معاہدے پر اتفاق کیا ہے کیونکہ واشنگٹن بیجنگ کے بڑھتے ہوئے اثرورسوخ کے پیش نظر ایشیا اور بحرالکاہل میں اپنے اتحادیوں کے نیٹ ورک کو مضبوط بنانا چاہتا ہے۔واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان متعدد عالمی امورپر اختلافات پائے جاتے ہیں اور بائیڈن نے چین پر الزام عاید کیا ہے کہ وہ بین الاقوامی نظام کو اپنی منشا کے مطابق جھکانے کی کوشش کررہا ہے۔بائیڈن نے نیوز کانفرنس میں کہاکہ اب جو چیزیں ہو رہی ہیں،ان میں سے ایک یہ ہے کہ چین تجارت اور دیگر معاملات کے حوالے سے کھیل کے کچھ اصولوں کو تبدیل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔تاہم جوبائیڈن نے اس بات پر زور دیا کہ امریکا چین کو مسدود کرنے کی کوشش نہیں کر رہا ہے بلکہ تعلقات کے لیے واضح زمینی اصول وضع کرنا چاہتا ہے۔میں چین کو روکنا نہیں چاہتا۔میں صرف اس بات کو یقینی بنانا چاہتا ہوں کہ ہمارے چین کے ساتھ تعلقات ایسے ہوں جو اوپر اوربلندہوں، ہر کوئی جانتا ہے کہ یہ سب کیا ہے؟ان کا کہنا تھا۔
مقبول خبریں
ایف آئی اے کو ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن...
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کیخلاف...
بھارت، ایران کی طرز پرافغانستان بارڈر پر بھی انتظامات ہونے چاہئیں‘ خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو...
میرا جی ہاتھ دھو کر سلمان خان کے پیچھے پڑ گئیں
لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے نام ایک اور پیغام جاری کر کے فینز کو متجسس...
گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز
دبئی(این این آئی) گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ معروف پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز کر دیا گیا۔گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا...
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...