لاہور( این این آئی) نامور اداکارعمران اشرف نے کہا ہے کہ جو والدین اپنی جان چھڑانے کے لئے بچوں کو موبائل فون اور ٹیب پکڑا دیتے ہیں وہ نہ صرف اپنے بچوں سے بلکہ اپنے آپ سے بھی دشمنی کر رہے ہیں اور انہیں اس کے نتائج بھگتنا پڑتے ہیں۔ اپنے بیان میں عمران اشرف نے کہا کہ اب ہر گھر میں یہ ہو رہا ہے کہ بچہ روتا ہے تو اسے موبائل فون یا ٹیب تھما دیا جاتا ہے جس پر وہ گھنٹوں مشغول رہتا ہے ، اس کی وجہ سے بچے مختلف پیچیدگیوں کا شکار ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بچہ رونے سے ہرگز کمزور نہیں ہوتا اس لئے بچوں کو چپ کرانے کے لئے موبائل یا ٹیب تھمانے کی بجائے کھانے پینے کی جانب راغب کیا جائے ، کھلونوں سے کھیلنے کی عادت ڈالی جائے ۔
مقبول خبریں
اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے: لیاقت بلوچ
لاہور(این این آئی)جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ایک...
ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران پولیو کے مزید 4 نئے کیسز رپورٹ
اسلام آباد(این این آئی)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے پولیو کے 4 کیسز رپورٹ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق سامنے آنے والے4 نئے...
یہ سیاسی احتجاج ہے یا ملک کیخلاف سازش؟اسحاق ڈار
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہیکہ تحریک انصاف بار بار کیوں ایسے وقت پر احتجاج کی کال دیتی...
پی ٹی آئی احتجاج: آئی ٹی کمپنیوں کے انٹرنیٹ پر کوئی بندش نہیں آئی،...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کے دوران آئی ٹی کمپنیوں...
خواتین میری ریڈ لائن ہیں، تشدد یا ظلم قطعاً برداشت نہیں: مریم نواز
لاہور(این این آئی)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنا خصوصی پیغام جاری...