برطانیہ،جرمنی اور فرانس کا ایران کی یورینیم افزودگی کی نئی سرگرمیوں پراظہارِ تشویش

0
529

یرس (این این آئی)برطانیہ ، جرمنی اور فرانس نے ایران کی یورینیم کو افزودہ کرنے کے لیے حالیہ سرگرمیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ایران نے حال ہی میں قانون سازی کے ذریعے یورینیم کو افزودہ کرنے کے لیے اضافی اور جدید سینٹری فیوجز مشینیں نصب کرنے کا اعلان کیا ہے۔اس کے نتیجے میں اس کے جوہری پروگرام کو وسعت دی جاسکے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق یورپی یونین کے رکن ان تینوں ممالک نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ اگر ایران سفارت کاری کو موقع دینے میں سنجیدہ ہے تو اس کو ان اقدامات پر عمل درآمد نہیں کرنا چاہیے۔ویانا میں قائم جوہری توانائی کے عالمی ادارے(آئی اے ای اے)نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا کہ ایران نطنز میں واقع اپنی زیر زمین جوہری تنصیب میں جدید آئی آر 2 ایم سینٹری فیوجز مشینوں کے تین مزید کلسٹر نصب کرنا چاہتا ہے۔ایران عالمی طاقتوں کے ساتھ طے شدہ جوہری سمجھوتے کے تحت صرف آئی آر۔1 سینٹری فیوجز کو نطنز میں نصب کرسکتا ہے اور ان ہی کے ذریعے یورینیم کو افزودہ کرسکتا ہے۔یہ مشینیں سست رفتاری سے کم درجے میں یورینیم کو مصفا کرتی ہیں۔مذکورہ تینوں مغربی طاقتوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ایران کی جانب سے آئی اے ای اے کو نطنز میں واقع ایندھن کو افزودہ کرنے کے پلانٹ میں جدید سینٹری فیوجز کی تنصیب 2015 میں طے شدہ جوہری سمجھوتے کی شرائط کے منافی ہے