اسلام آباد (این این آئی)اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے قومی اسمبلی کے شعبہ سیکیورٹی سے وابستہ ڈپٹی سارجنٹ ایٹ آرمز طارق جمیل کی اچانک وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اسپیکر نے طارق جمیل کے اہلخانہ کے نام تعزیتی پیغام میں طارق جمیل کی اچانک وفات کو انکے اہلخانہ کے لیے ایک بڑا سانحہ قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ طارق جمیل ایک فرض شناس افسر تھے ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا تادیر پر نہیں ہو سکے گا۔انہوں نے کہا کہ غم اور دکھ کی مشکل گھڑی میں سوگوار خاندان کے دکھ اور غم میں برابر کا شریک ہوں۔اسپیکر نے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت، ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ طارق جمیل کی وفات ان کے اہلخانہ کے لیے بڑا صدمہ اور ناقابل تلافی نقصان ہے جسے مدتوں پورا نہیں کیا جا سکتا۔ اسپیکر نے اللہ تعالی سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطا فرمانے کی دعا کی۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...