اسلام آ با د(این این آئی)چینی میڈ یا نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ ” بیلٹ اینڈ روڈ”کے فلیگ شپ منصوبے کے طور پر، چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کی تعمیر نے گزشتہ 10 سالوں میں نتیجہ خیز پیش رفت کی ہیں۔ بد ھ کے روز چینی میڈ یا نے ایک رپو رٹ میں کہا کہ سی پیک کے تحت پاکستان کی پہلی سب وے اور پہلی سمارٹ ہائی وے کے کچھ حصے مکمل طور پر کھول دیے گئے ہیں، چین پاکستان اقتصادی راہداری میں کمرشل انرجی پروجیکٹس کی کل نصب شدہ صلاحیت پاکستان کی مجموعی صلاحیت کے تقریباً بیس فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ سی پیک سے مجموعی طور پر 155,000 مقامی ملازمتیں پیدا ہوئی ہیں۔ان کامیابیوں نے دنیا کو ”بیلٹ اینڈ روڈ”کی مضبوط قوت سے متعارف کروایا ہے۔ر پورٹ میں مز ید کہا گیا ہے کہ گزشتہ 10 سالوں کے دوران بی آر آئی کے تصور پر عملی اقدامات مسلسل جاری ہیں اور ہمہ جہت نتائج حاصل کیے جا رہے ہیں۔ ”بیلٹ اینڈ روڈ”انیشی ایٹیو ،گلوبل ڈویلپمنٹ انیشی ا یٹو، گلوبل سیکورٹی انیشی ایٹو، گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو نے جڑ پکڑ لی ہے، جس سے دنیا میں خوشحالی اور استحکام کا ٹھوس فائدہ پہنچا اور لوگوں کی حقیقی فلاح و بہبود ہوئی ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...