اسلام آباد (این این آئی)نگران وفاقی وزیر خزانہ ، محصولات و اقتصادی امور ڈاکٹر شمشاداختر نے بدھ کو مراکش کے سنٹرل بینک کی گورنر سے ملاقات کی۔ ترجمان و زارت خزانہ کے مطابق ڈاکٹر شمشاد اختر بین الاقوامی مالیاتی فنڈ اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کے لئے مراکش کے سرکاری دورے پر ہیں اور مراکش میں سنٹرل بینک کے گورنر سے ملاقات اسی سلسلہ کی کڑی ہے۔ ملاقات میں مالی اور اقتصادی امور پر بات چیت کی گئی اور ان شعبوں میں تعاون سے متعلق امور کا تفصیل سے جائزہ لیاگیا۔ فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور اور عالمی مالیاتی شراکتداری کی اہمیت سے اتفاق کیا۔ وزیرخزانہ اس دورے کیدوران عالمی بینک اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے اجلاسوں میں شرکت کے علاوہ ان اداروں کے اعلی عہدیداروں سے ملاقاتیں بھی کریں گی۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...