ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ فلم ساز کرن جوہر مشہور زمانہ گانا تجھے یاد نہ میری آئی کا ریمیک بنانے کا اعلان کردیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق مقبول زمانہ فلم ‘کچھ کچھ ہوتا ہے’ کے گانے ‘تجھے یاد نہ میری آئی’ کے گانے کا ریمیک گلوکار بی پراک بنائیں گے ۔فلم کچھ کچھ ہوتا ہے کو رواں ماہ16 اکتوبر 25 سال مکمل ہوجائیں گے اس فلم میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور کاجول نے مرکزی کردار ادا کیا تھا ۔انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں گلوکار بی پراک کا کہنا تھا کہ اگر آپ پورے دل سے کوئی خواب دیکھتے ہیں تو خواب ظاہر ہونا شروع ہو جاتا ہے اور وہ سچ ہو جاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے بہت خوشی ہوہی ہے کہ مجھے شاہ رخ خان ، کاجول اور رانی مکھرجی کے لیے ایک گانا گانے کا اعزاز ملا ہے مجھے امید ہے کہ آپ کو ہماری کوششیں پسند آئیں گی۔ میرا ایک ہی خواب ہے کہ اس جادوئی گیت کو دوبارہ تخلیق کروں اور اپنے انداز میں گاوں۔انہوں نے مزید کہا کہ میری درخواست کو قبول کرنے اور ہم پر بھروسہ کرنے کے لیے کرن جوہر کا شکریہ، ہم آپ کے جادوئی گانے کے ساتھ انصاف کر سکتے ہیں۔گانا ‘تجھے یاد نہ میری آئی’کو کاجول پر ہی فلمایاگیا تھا جبکہ 1998 میں ریلیز ہونے والی اس فلم میں اس گانے کیلئے گلوکار ادت نرائن اور الکا یاگنک نے اپنی آواز کا جادو جگایا تھا ۔
مقبول خبریں
پہلگام حملہ’ بھارت کے پاس ثبوت تھے تو تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، پاکستان
نیویارک(این این آئی)بھارت کے پاس پہلگام حملے کے ثبوت تھے تو پاکستان کی تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، سلامتی کونسل میں بھارت کے بیان...
ڈی پورٹ افراد کے پاسپورٹ منسوخ، مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ
اسام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے ڈی پورٹ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ ڈی پورٹ...
اسلام آباد’ پبلک ٹرانسپورٹ کا کرایہ 100 روپے مقرر، شہری پریشان
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کے لیے میٹرو بس کا سفر مہنگا ہو گیا۔26 مئی 2025 سے نئی کرایہ...
نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر پاکستانی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش
نیویارک(این این آئی)امریکا کے ٹائمز اسکوائر پر ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش کر دی گئی۔تفصیلات کے...
وطن سے وفا کا پیغام، نیا ملی نغمہ “ہر لحظہ ہیں تیار ہم” جاری
راولپنڈی(این این آئی)پاکستان کی بھارت سے حالیہ فتح کے بعد نیا قومی نغمہ ''ہر لحظہ ہیں تیار ہم''جاری کر دیا گیا۔ یہ ملی...