جوبائیڈن اوراماراتی صدرکاٹیلی فونک رابطہ،اسرائیل،فلسطین جنگ پرتبادلہ خیال

0
223

واشنگٹن (این این آئی)اسرائیل پر حماس حملے کے تناظر میں امریکی صدر جوبائیڈن نے اماراتی صدر سے تبادلہ خیال کیا ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہائوس نے ایک بیان میں کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید آل نہیان کے ساتھ فون پر فلسطینی تنظیم حماس کے اسرائیل پر حملوں کی مذمت کی۔بیان میں کہا گیاکہ دونوں رہنماں نے حملے سے متاترین تک انسانی امداد کی فراہمی کو یقینی بنانے کی اہمیت پر بھی تبادل خیال کیا۔