قاہرہ(این این آئی)عرب وزرائے خارجہ نے غزہ میں جنگ بند کرانے کیلیے عالمی برادری سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق قاہرہ میں ہونے والے ہنگامی اجلاس کے اختتام پر عرب وزرائے خارجہ نے کہا کہشہریوں کو نشانہ بنانے پر فریقین کی مذمت کرتے ہیں۔ اجلاس میں فلسطینی عوام کی جبری نقل مکانی کی کوششوں کے سنگین نتائج سے خبردارکیا گیا۔عرب لیگ کے معاون سیکریٹری جنرل حسام زکی نے اجلاس کے اختتام پر بارہ دفعات پر مشتمل قرارداد جاری کی ہے۔ قرارداد میں کہا گیا کہ غزہ کے خلاف جنگ فورا بند کی جائے۔ تمام فریق ضبط و تحمل سے کام لیں۔جنگ جاری رہنے کی صورت میں انسانی مسائل اور المناک صورتحال سے خبردار کرتے ہوئے عالمی برادری سے کہا گیا کہ وہ جنگ بند کرانے اور خطے کو خطرے سے بچانے کے لیے فوری اقدام کرے۔عرب وزرائے خارجہ نے غزہ کی ناکہ بندی ختم کرنے، انسانی امداد کی ترسیل کی فوری اجازت دینے کا مطالبہ کیا۔ غزہ پٹی کا پانی اور بجلی منقطع کرنے سے متعلق اسرائیلی فیصلے کو منسوخ کرنے پر بھی زور دیا۔اجلاس میں فلسطینی عوام کی اپنی سرزمین پر ثابت قدمی پر ان کی حمایت کی اور فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے نکالنے کی کسی بھی کوشش کے سنگین نتائج سے خبردار کیا۔ یہ بھی کہا گیا کہ فلسطینی علاقوں کی تازہ صورتحال پر نظر رکھنے کے لیے اجلاس مسلسل جاری رہے گا۔عرب وزرائے خارجہ نے فلسطینی عسکریت پسندوں کی جانب سے اسرائیل پر حملے کے بعد غزہ کے محاصرے کی مذمت کرتے ہوئے فوری طور پر غزہ میں امداد کی فراہمی کی اجازت دینے پرزور دیا ہے۔عرب وزرائے خارجہ نے اسرائیل اور حماس کی جنگ پر تبادلہ خیال کیا اور اسرائیل سے غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ اجلاس نے غریب اور گنجان آباد ساحلی علاقوں میں خوراک، ایندھن اور انسائی امداد کی فوری ترسیل کا بھی مطالبہ کیا۔ عرب وزرائے خارجہ نے اسرائیل پر زور دیا کہوہ غزہ کو بجلی اور پانی کی فراہمی منقطع کرنے کے اپنے غیر منصفانہ فیصلے پر نظر ثانی کرے۔فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی نے مطالبہ کیا جنگ اور جارحیت بند کی جائے اور غزہ پٹی کے باشندوں کو بنیادی ضروریات فوری فراہم کی جائیں۔
مقبول خبریں
پاک بھارت تنازعات کے حل کا نیا امکان پیدا ہو گیا ہے، امریکی محکمہ...
واشنگٹن(این این آئی)امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی میں کمی اور جنگ...
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی خضدار میں اسکول بس پر حملے کی شدید...
نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بلوچستان کے علاقے خضدار میں اسکول بس پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت...
Jـ10C کی کامیابی پر چین کی ڈاکومنٹری، پاکستان کی فضائی طاقت پر مہر ثبت...
اسلا م آباد(این این آئی)چین نے نئی دستاویزی فلم میں Jـ10C لڑاکا طیاروں کی کامیابیوں کا اعتراف کرتے ہوئے پاکستان کی فضائی برتری اور...
مودی کی پھر اشتعال انگیزی،بھارت کی کسی بھی جارحیت کا پوری قوت سے ردعمل...
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کی جانب سے اشتعال انگیز بیان کے بعد دوبارہ دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے...
الیکشن کمیشن کابلدیاتی انتخابات کے التوا ء پر اظہار ناراضگی
لاہور( این این آئی) الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے التوا ء پر اظہار ناراضگی کرتے ہوئے 29 مئی کو چیف...