اسکن ٹریٹمنٹ کیلئے کئی بار ہسپتال داخل ہوئی لیکن پاگل خانے نہیں گئی، میرا

0
114

لاہور(این این آئی)اداکارہ میرا نے امریکا میں پاگل خانے میں داخل کروانے سے متعلق خبروں کی حقیقت بیان کر دی۔ایک انٹرویو میں انہوں نے اس سوال پر کہا کہ اداکاروں کی زندگی میں تنازعات آتے رہتے ہیں، میرے متعلق یہ خبر آئی اس میں کوئی بڑی بات نہیں۔میرا نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اس طرح کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا تھا، اپنی صحت اور اسکن ٹریٹمنٹس کے لیے کئی بار اسپتال میں داخل ہوئی لیکن پاگل خانے نہیں گئی، ذہنی صحت کے مسائل ہوتے ہیں مجھے، ہم سب کو ہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسی خبریں آجاتی ہیں، میڈیا کا بھی کوئی قصور نہیں۔اس کے علاوہ اداکارہ سے میزبان نے سوال کیا آپ کی انگلش کا مذاق اڑایا جاتا ہے تو کیا آپ سے سچ میں غلطیاں ہوتی ہیں یا آپ جان بوجھ کر مزاح کے لیے غلط انگلش بولتی ہیں ؟جواب میں میرا نے مسکراتے ہوئے کہا کہ آپ بھول گئیں کہ شاید میں ایک اداکارہ ہوں۔