غزہ میں خوراک، پانی اور بجلی ختم ہونے کے قریب ہے،ترجمان فوڈ پروگرام

0
260

نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ کے ادارے ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی)کے ترجمان نے بتایا ہے کہ غزہ کی صورت حال تباہ کن ہو گئی ہے۔ کیونکہ محصور شہر میں خوراک، پانی اور بجلی کی فراہمی مسلسل کم ہوتی جا رہی ہے۔غیرملکی خبررساں ادرے کے مطابق اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کے فلسطین کنٹری آفس میں کمیونیکیشن اور انفارمیشن مینجمنٹ کی سربراہ عالیہ ذکی نے کہا کہ غزہ میں خوراک، پانی اور بجلی ختم ہونے کے قریب ہے اور صورت حال تباہ کن ہو گئی ہے۔ ہفتہ سات اکتوبر کو علی الصباح فلسطینی تنظیم حماس نے غزہ سے غیر متوقع طور پر اسرائیل پر حملہ کر دیا تھا۔ورلڈ فوڈ پروگرام کی عالیہ زکی نے کہاکہ غزہ میں تباہ شدہ انفراسٹرکچر نے خوراک کی تیاری، دکانوں اور بیکریوں میں خوراک کی تقسیم میں شدید رکاوٹیں کھڑی کر دی ہیں ڈبلیو ایف پی اس صورت حال کو مانیٹر کر رہا ہے۔ڈبلیو ایف پی کے زیر نگرانی آدھی دکانوں اور بیکریوں میں ایک ہفتے کے اندر کھانا ختم ہو جائے گا۔ وہ افراد جو اب بھی کام کر رہے ہیں، ان کو بھی بجلی کی بار بار بندش سے خوراک کے خراب ہو جانے کی صورت حال کا سامنا ہے۔