قائد ملت لیاقت علی خان ایثار ، سادگی اور شائستگی کی علامت تھے، نگران وزیراعظم کا خراج عقیدت

0
231

اسلام آباد (این این آئی)نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے ملک کے پہلے وزیراعظم قائد ملت نوابزادہ لیاقت علی خان کو 72 ویں برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایثار، سادگی اور شائستگی کی علامت تھے ۔پیر کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہاکہ ملک کے پہلے وزیر اعظم نوابزادہ لیاقت علی خان نے قائد اعظم محمد علی جناح اور دیگر بانیان پاکستان کے ساتھ مل کر قیام پاکستان کے لئے جدوجہد کی قیادت کی ۔ وہ ایثار، سادگی اور شائستگی کی علامت تھے۔ آج کے دن 1951 میں انہیں شہید کر دیاگیا تھا۔ آج ہم نوابزادہ لیاقت علی خان کی برسی منا رہے ہیں۔ نوابزادہ لیاقت علی خان کے وژن اور کارناموں پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا جانا چاہیے۔