کراچی (این این آئی)غزہ پر اسرائیلی حملوں کے باعث جہاں ہر آنکھ اشک بار ہے وہیں اداکارہ ماہرہ خان بھی غمگین ہیں۔ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پر اسرائیلی بربریت کا شکار معصوم فلسطینی بچوں سے اظہارِ یک جہتی کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک تصویر میں ایک بچہ بمباری سے متاثرہ علاقے میں فلسطین کا پرچم اپنے جسم پر لپیٹے کھڑا ہے۔اس تصویر کے ساتھ لکھا گیا ہے کہ کاش بم گرنے پر میں تمہیں اپنے دل میں چھپا سکتا۔ماہرہ خان نے اس تصویر پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ‘کاش، کاش ،کاش’۔واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیلی بمباری کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 2800 سے تجاوز کر گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شہید ہونے والوں میں ایک ہزار سے زائد بچے بھی ہیں۔
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...