لاہور( این این آئی) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ پولیو کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے معاشرے کے ہر طبقے کو اپنا موثر کردار ادا کرنا ہوگا۔نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے پولیو کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ دنیا نے پولیو کے مرض کو مات دے دی ہے لیکن پاکستان اور افغانستان میں ابھی تک پولیو موجود ہے، پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کی ذمہ داری ہر پاکستانی کے کندھے پر ہے۔محسن نقوی نے کہا کہ والدین سے اپیل ہے کہ بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائیں اور موذی مرض سے بچائیں، پولیو کے خلاف جنگ میں شامل ورکرز اور آرگنائزیشنز کی کاوشوں کو سلام کرتا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ مشترکہ کوششوں سے ہی ہم آئندہ نسلوں کے لیے اس کرہ ارض سے پولیو کا خاتمہ کر سکتے ہیں، آج کے دن اس بیماری کو جڑ سے ختم کرنے کا عہد کرتے ہیں۔
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...