لاہور (این این آئی)ماضی کی معروف اداکارہ ریما خان نے اپنے شوبز کیریئر میں کسی بھی قسم کے اسکینڈل کا شکار نہ ہونے کی وجہ بتادی ہے۔ریما خان نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں اْنہوں نے اپنے کیریئر سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔میزبان نے ریما خان سے سوال کیا کہ ”وہ اپنے شوبز کیریئر میں کبھی کسی اسکینڈل یا تنازعات کا شکار کیوں نہیں ہوئیں؟” جس پر اداکارہ نے کہا کہ ”میں نے ہمیشہ صرف اپنے کام پر توجہ دی اور کبھی کسی فنکار سے حسد نہیں رکھا اور نہ ہی کبھی کسی سے لڑائی جھگڑا کیا”۔ریما خان نے کہا کہ ”میں نے اپنے ہمیشہ دوسرے فنکاروں کے کام کی تعریف کی اور اپنے سے کمتر اداکاروں کو دیکھ کر کبھی خود پر غرور نہیں کیا”۔اداکارہ نے کہا کہ ”میں نے ایک کامیاب اداکارہ بننے کے لیے دن رات محنت کی اور میری خوش قسمتی یہ ہے کہ میری پہلی فلم ہی ہٹ ہوگئی تھی، اس فلم کی کامیابی نے مجھے راتوں رات اسٹار بنا دیا تھا”۔ریما خان نے یہ بھی کہا کہ ”میں نے کبھی اپنی ناکامی کو دل و دماغ سے نہیں لگایا اور نہ ہی کامیابی حاصل کرنے کا جنون خود پر سوار کیا، میں نے محنت کی اور اسٹار بن گئی”۔اْںہوں نے کہا کہ ”فلمی دْنیا کے بعد، اب حقیقی زندگی میں بھی کئی کردار نبھا چکی ہوں، پہلے بیٹی تھی، پھر بیوی بنی، پھر ماں بنی اور حقیقی کی زندگی کی فلم تو جاری رہے گی”۔اداکارہ نے اپنی خوبصورتی کے حوالے سے کہا کہ ”میں خود سے بہت پیار کرتی ہوں، اپنی ذہنی اور جسمانی صحت کا بھی بہت خیال رکھتی ہوں، یہی میری خوبصورتی کا راز ہے”۔واضح رہے کہ ریما خان نے فلم ‘بلندی’ سے لالی ووڈ میں اپنا ڈیبیو کیا تھا، اْنہوں نے 200 کے قریب فلموں میں کام کیا، اْنہوں نے زیادہ تر پنجابی فلموں میں اداکاری کی۔فلموں کے بعد، ریما خان نے ڈراموں میں بھی اداکاری کی، اس کے علاوہ اْنہوں نے ٹیلی وژن پر مختلف شوز کی میزبانی بھی کی۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے فوری...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے فوری عملی اقدامات...
امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس کا فریق بننے سے انکار، حکومت سے جواب...
اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس میں عدالتی معاونت اور فریق بننے سے انکار کر دیا۔ اسلام آباد ہائی...
نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے’ مریم نواز
لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے۔
پارلیمانی نظام...
بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا، پالیسیوں پر نظرثانی کرے’ اسحاق...
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا،...
پاکستانی پارلیمنٹ ہمارے جمہوری نظام کی اساس ہے،وزیراعظم
اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹرینزم کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن...