ممبئی (این این آئی)بالی وڈ سپر اسٹار عالیہ بھٹ نے اپنی والدہ سونی رازدان کی 67 ویں سالگرہ پر جذباتی پیغام شیئر کردیا۔بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں والدہ کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ” آپ کی سالگرہ پر میں نے اپنی سالگراو?ں میں سے ایک کو پیچھے مڑ کر دیکھا۔ میں نے آپ کی گود میں بیٹھ کر پوری پارٹی گزاری کیونکہ میں اس پھولے ہوئے گاڈزیلا سے بہت خوفزدہ تھی”۔عالیہ نے مزید لکھا کہ ” لیکن اس کے باوجود میں بالکل مطمئن اور خوش ہوں کیونکہ آپ کے علاوہ ایسی کوئی جگہ نہیں ہے جہاں میں ہونا چاہتی ہوں۔ میں آپ کے بغیر کچھ بھی نہیں، ہر ایک دن اور لمحے کے لئے آپ کی مشکور ہوں”۔واضح رہے کہ عالیہ بھٹ کا شمار بھارتی فلم انڈسٹری کی منجھی ہوئی اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے بہت کم عرصے میں بالی ووڈ انڈسٹری میں اپنا علیحدہ مقام حاصل کیا۔ اسٹوڈنٹ آف دی ائیر سے اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والی اداکارہ عالیہ بھٹ اب تک متعدد فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔عالیہ بھٹ کی تازہ فلم ‘راکی اور رانی کی پریم کہانی’ تھی جس میں انہوں نے رنویر سنگھ کے ساتھ کام کیا جبکہ ‘ہارٹ آف اسٹونز’ کے ذریعے ان کا ہالی وڈ ڈیبیو بھی ہوا ہے۔عالیہ بھٹ کی والدہ سونی رازدان بھی بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور لیجنڈری فلمساز مہیش بھٹ کی اہلیہ ہیں۔ سونی رازدان نے مہیش بھٹ سے 1986 میں شادی کی تھی ان کی دو بیٹیاں اداکارہ عالیہ بھٹ اور شاہین بھٹ ہیں۔
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...