استنبول (این این آئی)پاکستان اور ترکیہ کے فنکاروں، پروڈیوسرز اور پروڈکشن ہائوسز کی جانب سے بنائے جانے والی ویب سیریز ”فاتح القدس صلاح الدین ایوبی”کا ایکشن سے بھرپور ٹریلر جاری کردیا گیا۔ویب سیریز کے شریک پروڈیوسراور اداکارعدنان صدیقی نے انسٹاگرام پر ویب سیریز کا ٹریلر شیئر کیا اور اس بات پر زور دیا کہ ہمیں تاریخ کو بار بار جاکر دیکھنا چاہئے۔صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر مبنی سریز کا آغاز13 نومبر کو ترکیہ کے صدر طیب اردوان ایوان صدر میں خود کریں گے اس کے بعد 16 نومبر کو ہم کراچی میں ایک تقریب کے زریعے اس کا آغاز کیا جائے گا۔تاہم عدنان صدیقی کی جانب سے انسٹاگرام پر ٹریلر ریلیز کیا گیا تو پاکستانی مداحوں نے یہ سوال اٹھایا کہ پورے ٹریلر میں پاکستان اداکار کہاں ہیں ؟نئی ویب سیریز اسلامی تاریخ کے مشہور حکمران اور فوجی کمانڈر سلطان صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر مبنی ہے جنہوں نے بیت المقدس کو فتح کیا تھا۔سیریز میں صلاح الدین ایوبی کا مرکزی کردار ترک اداکار اوور گونیش ادا کررہے ہیں جبکہ کاسٹ میں پاکستانی اداکار عدنان صدیقی، ہمایوں سعید،عائشہ عمر، اشنا شاہ، اداکار فرحان علی آغا اور عدنان جیلانی شامل ہیں۔اس ویب سیریز کے پاکستان سے چار پروڈیوسرز ہیں جن عدنان صدیقی ، ہمایوں سعید ، کاشف انصاری اور ڈاکٹر جنید علی شاہ شامل ہیں ، سیریز کو انگلش، اردو اور عربی میں ڈب کیا گیا ہے۔تاریخی ویب سیریز کیلئے ایک بڑا سیٹ لگایا گیا ہے جس میں دمشق کے قدیم شہر کا مکمل منظر بنایا گیا جو کہ 200 ایکڑ پر محیط ہے۔واضح رہے کہ ایوبی سلطنت کے سلطان صلاح الدین نے صلیبیوں کو شکست دی تھی اور 1187 میں 9 دہائیوں بعد بیت المقدس کو دوبارہ آزاد کرایا تھا۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...