نیویارک (این این آئی)امریکی گلوکارہ اور اداکارہ سیلینا گومز نے غزہ کی صورتحال پر دلبرداشتہ ہو کر سوشل میڈیا سے کچھ عرصے دور رہنے کا فیصلہ کر لیا۔سیلینا گومز نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ میں لوگوں کو ظلم اور تکلیف سے بچانے کے قابل نہیں ہوں، معصوم لوگوں کو قتل ہوتے دیکھ کر دل ٹوٹ گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کی مذمت کرتی ہوں، کسی بھی طبقے یا گروہ سے نفرت کرنا، اسے تشدد اور دہشتگردی کا نشانہ بنانا اور قتل کرنا ہولناک ہے، ہمیں تمام لوگوں خصوصاً بچوں کو تشدد اور ظلم سے بچانے کی ضرورت ہے۔گلوکارہ کا مزید کہنا تھا کہ میں جانتی ہوں کہ میری پوسٹ سے کوئی فرق نہیں پڑے گا اور یہی بات میرے لیے پریشان کن ہے، اسی لیے میں نے فیصلہ کیا ہے کہ سوشل میڈیا سے کچھ عرصہ دور رہوں، کاش میں دنیا میں بہتری کے لیے کچھ کرسکتی۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...