کراچی (این این آئی)رواں سال کے آغاز میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ اور معروف وی جے مدیحہ امام اور فلم میکر موجی بسر کی استقبالیہ تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں ۔مدیحہ امام نے پہلے خاموشی سے شادی کی اور اب خاموشی سے ولیمہ کرکے سوشل میڈیا پر اعلان کیا اور تصاویر و ویڈیو بھی شیئر کر دیں۔اداکارہ مدیحہ امام نے یکم مئی 2023 کو اپنے قریبی دوست موجی بسر سے شادی کی تھی جس کی تصاویر کو سوشل میڈیا کی زینت بنایا تھا، تاہم اس جوڑے نے روایتی طریقے سے شادی کے فوراً بعد استقبالیہ نہیں کیا تھا۔شادی کی خوبصورت تصاویر کے بعد مداح اس جوڑے کی استقبالیہ تصاویر دیکھنے کے لیے بھی بے تاب تھے کہ ایسے میں مداحوں کا یہ طویل انتظار اچانک ختم ہوگیا۔انسٹاگرام پر اداکارہ نے گزشتہ روز حال ہی میں ہونے والے اپنے ولیمے کی تصاویر اور ویڈیو شیئر کی اور بتایا کہ ان کا ولیمہ 26 اکتوبر کو دبئی میں منعقد ہوا۔مذکورہ تصاویرمیں یہ جوڑا دبئی کے دلفریب مقام پر موجود ہے جہاں انہوں نے کینڈل لائٹ ڈنر میں ولیمے کا فوٹو شوٹ کرایا۔اس تقریب خاص میں اداکارہ نے گلابی اور سرخ رنگ کے دلکش عروسی جوڑے کا انتخاب کیا جس پر مدھم میک اپ اور نفیس زیورات نے دلہن کے حسن میں مزید اضافہ کردیا۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...