چینی اسٹارٹ اپ اور پی اے آر بی پاکستان میں فوڈ پروسیسنگ انوویشن کو فروغ دیں گے

0
228

اسلام آباد (این این آئی)تکنیکی انوویشن اور معاشی ترقی کی جانب ایک اہم پیش رفت ، نانجنگ میں قائم انفینیٹی انوویشن ٹیکنالوجی ڈویلپمنٹ کمپنی اور حکومت پاکستان کے ماتحت پنجاب ایگریکلچر ریسرچ بورڈ (پی اے آر بی) نے ایک مشترکہ منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق اس جوائنٹ وینچر کا مقصد پاکستان میں جدید ترین فوڈ پروسیسنگ انفراسٹرکچر کی تعمیر کیلئے جدید ٹیکنالوجی اور جدید مینوفیکچرنگ کے عمل سے فائدہ اٹھانا ہے۔ زرعی پیداوار کے استعمال کی کارکردگی کو بہتر بنانے ، فضلے کو کم سے کم کرنے اور گھریلو کھپت اور بین الاقوامی منڈیوں کے لئے ویلیو ایڈڈ مصنوعات تیار کرنے پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق اس تعاون کا مقصد فوڈ پروسیسنگ، آٹومیشن، ڈیٹا تجزیات اور کوالٹی کنٹرول اقدامات کو مربوط کرنے میں جدید تکنیک متعارف کرانا ہے۔ بین الاقوامی مہارت اور مقامی زرعی معلومات کے امتزاج کو فروغ دے کر یہ منصوبہ پاکستان کی فوڈ انڈسٹری کو عالمی معیار تک پہنچائے گا۔