پاکستانی توانائی کمپنی کا چینی کمپنی کیساتھ 200 میگاواٹ سولر ماڈیول کی خریداری کا معاہدہ

0
246

اسلا م آباد (این این آئی) ملک کی بڑھتی ہوئی بجلی کی طلب کو پائیدار اور ماحول دوست ذرائع سے پورا کرنے کی سمت میں دیوان انٹرنیشنل پرائیوٹ لمیٹڈ نے چین کی معروف سولر کمپنی جنکو سولر کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ مشترکہ معاہدے کے ذریعے کمپنیاں 200 میگاواٹ کے جدید ترین شمسی ماڈیولز کی خریداری کے ساتھ گرین انرجی سلوشنز کی تلاش کریں گی۔ گوادر پرو کے مطابق ملک کی معروف توانائی کمپنی دیوان انٹرنیشنل نے اعلان کیا کہ یہ اسٹریٹجک شراکت داری دونوں کمپنیوں کے لئے ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے، کیونکہ وہ شمسی توانائی کی طاقت کو بروئے کار لانے کے لئے مل کر کام کر رہی ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق کمپنی نے مزید کہا کہ اس شراکت داری کا مقصد قابل تجدید توانائی کے شعبے میں اپنی پوزیشن کو مضبوط بنانا اور پائیدار توانائی کے ذرائع کی طرف عالمی منتقلی میں حصہ ڈالنا ہے۔ کمپنی کاربن کے اخراج کو کم کرتے ہوئے دنیا کی بڑھتی ہوئی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں شمسی توانائی کی بے پناہ صلاحیت کو تسلیم کرتی ہے۔ گوادر پرو کے مطابق جنکو سولر کمپنی لمیٹڈ ایک عالمی سطح پر تسلیم شدہ جدید شمسی ٹیکنالوجی کمپنی ہے. کمپنی کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق جنکو سولر کی مصنوعات دنیا بھر میں 180 سے زائد ممالک اور خطوں میں خدمات انجام دے رہی ہیں اور 3,000 سے زائد صارفین کو سروس فراہم کرتی ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق جنکو سولر کے ساتھ شراکت داری کے علاوہ دیوان انٹرنیشنل پاکستان میں ہواوے فیوڑن سولر (سولر انورٹر)، ٹرینا سولر سیل سی او سی ایچ بیٹری کا مجاز ڈیلر ہے۔