گوادر کو بجلی فراہمی، ایران سے 70 سے 90 میگاواٹ بجلی گوادر ک درآمد کی جاتی ہے

0
249

اسلام آباد (این این آئی) نیپرا کی دستاویز کے مطابق 2003 سے 132 کے وی ٹرانسمیشن لائن (ٹی/لائن) پر ایران سے 70 سے 90 میگاواٹ بجلی گوادر ک درآمد کی جاتی ہے مستقل 220 کے وی سپلائی لنک 18 ماہ کے تعمیراتی وقت میں مکمل کیا جائیگا۔ گوادر پرو کے مطابق چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے اہم گیٹ وے گوادر کے ابھرتے ہوئے منظر نامے میں ایک قابل ذکر تبدیلی کا عمل جاری ہے کیونکہ یہ شہر تیزی سے بین الاقوامی کاروباری مرکز میں تبدیل ہو رہا ہے۔ تاہم، معاشی سرگرمیوں میں یہ زبردست اضافہ بجلی کی بڑھتی ہوئی طلب کے ساتھ ساتھ آتا ہے۔ مکران/ گوادر خطے میں بجلی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کی اہم ضرورت کو تسلیم کرتے ہوئے، مختصر، درمیانے اور طویل مدتی منظرنامے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، حکومت نے شہر کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لئے جامع منصوبے مرتب کیے ہیں. گوادر پرو کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے مکران اور گوادر کے لیے مختصر سے درمیانے درجے تک بجلی کی فراہمی کا آپشن جاری کردیا۔ نیپرا کی دستاویز کے مطابق 2003 سے جاری 132 کے وی ٹرانسمیشن لائن (ٹی/لائن) پر ایران سے 70 سے 90 میگاواٹ بجلی جیکیگور سے مند (گوادر) تک درآمد کی جاتی ہے۔ گوادر پرو کے مطابق ایران کے علاقے پولان سے پاک ایران سرحد تک 51 کلومیٹر طویل ٹی/لائن کے ذریعے ایران سے اضافی 100 میگاواٹ بجلی درآمد کی جاتی ہے اور پاک ایران سرحد (گیبڈ) سے گوادر جیوانی ٹی/لائن تک عبوری 132 کے وی سپلائی لنک فروری 2023 میں مکمل ہوا تھا۔ گوادر پرو کے مطابق ایران کی ای ڈی بی آئی کی جانب سے فنڈنگ کے انتظامات اور گوادر 220 کے وی جی/اسٹیشن اور بقیہ 45 کلومیٹر ٹی/لائن کی تکمیل کے بعد مستقل 220 کے وی سپلائی لنک 18 ماہ کے تعمیراتی وقت میں مکمل کیا جائے گا۔ گوادر پرو کے مطابق جون 2023 میں مکران/گوادر کے 132 کے وی نیٹ ورک کو نیشنل گرڈ سے جوڑ کر 70 سے 80 میگاواٹ بجلی حاصل کی جا چکی ہے۔ کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) نے بسیمہـنالـناگـپنجگور کے درمیان 132 کے وی ٹرانسمیشن لائن مکمل کر لی ہے۔نیپرا کے مطابق درمیانی مدت میں مکران اور گوادر کے لیے بجلی کی فراہمی کے آپشنز میں سی پیک فریم ورک کے تحت گوادر میں 300 میگاواٹ کا کول فائرڈ پاور پراجیکٹ (سی ایف پی پی) شامل ہے۔ یہ منصوبہ دسمبر 2025 تک مکمل ہوجائے گا اور کیسکو کی جانب سے تعمیر کی جانے والی 132 کے وی ٹی/ لائنز کے ذریعے بجلی نکالی جائے گی۔ گوادر پرو کے مطابق طویل المدتی حالات میں گوادر کے لیے بجلی کی فراہمی کے آپشنز میں نیشنل گرڈ سے مکران/گوادر نیٹ ورک کو 500 کے وی ٹی/لائن کے ذریعے جنوبی این ٹی ڈی سی نیٹ ورک کے ذریعے اورماڑہ سے گوادر تک کوسٹل ہائی وے کے ساتھ ساتھ نیٹ ورک میں 132 کے وی نیٹ ورک کی توسیع شامل ہے۔ گوادر پرو کے مطابق مکران / گوادر نیٹ ورک میں لوڈ میں اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے دو مرحلوں کی ترقی اختیار کی جاسکتی ہے جس میں چائناـحب سی ایف پی پی ـ اورماڑہ 500 کے وی ٹی / لائن (تقریبا 335 کلومیٹر) اور اورماڑہ ـ گوادر 500 کے وی ٹی / لائن (تقریبا 260 کلومیٹر) شامل ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق اورماڑہ اور گوادر میں وولٹیج سپورٹ کے لئے ری ایکٹو پاور معاوضہ بھی طویل مدتی منظر نامے کا حصہ ہے۔ ان منصوبوں کو بجلی کی فراہمی کی مجموعی صلاحیت 900 سے 1000 میگاواٹ ہوگی۔