اسلام آباد (این این آئی)نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی سے اسلام آباد پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے صدر میجر جنرل (ر) رضا محمد کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی جس میں موجودہ ملکی سیاسی و معاشی صورتحال، جعلی خبروں اور ڈس انفارمیشن کے خاتمے، آئندہ عام انتخابات، سوشل میڈیا کے مسائل، جنوبی ایشیا کے دیگر ممالک میں انتخابات سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔وفد نے نگراں وفاقی وزیر اطلاعات کو ملک کے سیاسی منظر نامے پر اداروں کی تازہ ترین تحقیق سے آگاہ کیا۔وفد نے نگراں حکومت کے آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کے عزم کو سراہا۔ مرتضیٰ سولنگی نے کہاکہ نگراں حکومت آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد کے لئے پرعزم ہے، انتخابات کے انعقاد کے لئے الیکشن کمیشن کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے۔ مرتضیٰ سولنگی نے کہاکہ تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں، کسی سے کوئی امتیاز نہیں ہوگا، ملک میں سیاسی ماحول کو بہتر بنانے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان اتفاق رائے کا فروغ ناگزیر ہے۔ مرتضیٰ سولنگی نے کہاکہ مس انفارمیشن، ڈس انفارمیشن اور فیک نیوز پوری دنیا کا مسئلہ ہے، سوشل میڈیا پر سب سے بڑا چیلنج جعلی خبریں ہیں۔ مرتضیٰ سولنگی نے کہاکہ جعلی خبروں کے خاتمہ میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ملاقات میں آئندہ عام انتخابات میں میڈیا کے کردار پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ مرتضیٰ سولنگی نے کہاکہ میڈیا کو انتخابات کے دوران سازگار ماحول فراہم کیا جائے گا، ریاستی میڈیا پر تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں کوریج فراہم کی جا رہی ہے۔وفد نے پاکستان میں اتفاق رائے کو فروغ دینے کی کوششوں میں حکومت کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اظہارکیا۔وفد کے دیگر ارکان میں اسلام آباد پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر (ایڈووکیسی اینڈ کمیونیکیشن) صدیق ہمایوں، حشام، مس جویریہ، انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز کے ڈائریکٹر خرم عباس اور انسٹیٹیوٹ آف پالیسی سٹڈیز سے مسٹر نوفل شامل تھے۔
مقبول خبریں
افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں پوری دنیا کے لئے خطرہ ہیں‘ پاکستان
نیویارک(این این آئی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں صرف ہمارے...
ایف آئی اے کو ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن...
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کیخلاف...
بھارت، ایران کی طرز پرافغانستان بارڈر پر بھی انتظامات ہونے چاہئیں‘ خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو...
میرا جی ہاتھ دھو کر سلمان خان کے پیچھے پڑ گئیں
لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے نام ایک اور پیغام جاری کر کے فینز کو متجسس...
گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز
دبئی(این این آئی) گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ معروف پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز کر دیا گیا۔گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا...