انقرہ(این این آئی)موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق عالمی کانفرنس کے لیے دبئی میں موجود ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوآن نے صدر امارات شیخ محمد بن زاید کی توجہ غزہ پر دوبارہ شروع ہونے والی بمباری کی طرف متوجہ مبذول کرائی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بمباری اسرائیل نے جنگ بندی وقفے کے ختم ہونے پر پھر شروع کی ، غزہ پر ہونے والی نئی بمباری میں ایک سو سے زائد فلسطینی جاں بحق ہوئے ہیں۔ ان نئی فلسطینی ہلاکتوں میں بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔صدر ترکیہ طیب ایردوآن نے متحدہ امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید سے ہونے والی اپنی ملاقات میں اسی اسرائیلی بمباری کا ذکر کیا اور کہا یہ بہت منفی اور سنگین معاملہ ہے۔غزہ میں اسرائیلی جنگ کا دوسرا مرحلہ شروع ہونے پر صدر ترکیہ اور صدر امارات کی پہلی ملاقات تھی۔ترکیہ صدر کے دفتر کے مطابق طیب ایردوآن نے موسمیاتی تبدیلیوں کے سلسلے میں جاری کانفرنس کی سائیڈ لائنز میں جاپان، ااٹلی اور ازبکستان کے سربراہان حکومت کے ساتھ بھی الگ الگ ملاقاتیں ہیں۔ترکیہ کے صدر اسرائیلی بمباری کے خلاف سخت لہجے میں اپنا موقف کھل کر پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے غزہ کے لیے اپنے ملک کی امدادی سرگرمیوں کا بھی حوالہ دیا۔اسرائیلی بمباری کے ذریعے فلسطینیوں کا قتل عام روکنے کے لیے طیب ایردوآن نے اپنی کوششوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا وہ جنگ بندی کے لیے کوشاں ہیں۔
مقبول خبریں
افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں پوری دنیا کے لئے خطرہ ہیں‘ پاکستان
نیویارک(این این آئی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں صرف ہمارے...
ایف آئی اے کو ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن...
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کیخلاف...
بھارت، ایران کی طرز پرافغانستان بارڈر پر بھی انتظامات ہونے چاہئیں‘ خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو...
میرا جی ہاتھ دھو کر سلمان خان کے پیچھے پڑ گئیں
لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے نام ایک اور پیغام جاری کر کے فینز کو متجسس...
گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز
دبئی(این این آئی) گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ معروف پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز کر دیا گیا۔گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا...