شانگلہ(این این آئی)پاکستان چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہاہے کہ ہمیں گیٹ نمبر 4 کی سیاست نہیں آتی، کسی اور کی طرف نہیں دیکھنا چاہتا، عوام پر بھروسہ کرتا ہوں،ہمیں گالم گلوچ اور ٹک ٹاک کی سیاست نہیں آتی،ہمارا مقابلہ کسی سیاستدان سے نہیں ،غربت، بیروزگاری اور مہنگائی سے ہے،میرا ملک مشکل میں ہے، آئیں میرا ساتھ دیں، ہم کیسے اس ملک کی قسمت تبدیل کریں گے،کہ پیپلز پارٹی کی حکومت بنے گی تو نوجوانوں کو یوتھ کارڈ دیں گے، یوتھ کارڈ سے نوجوانوں کو روزگار ملنے میں آسانی ہو گی۔پیپلز پارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ کہیں اور نہیں دیکھوں گا، نہ کسی سے مدد مانگوں گا تاہم عوام سے مدد مانگتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ پرانے سیاستدان آج بھی پرانی اور انا کی سیاست کر رہے ہیں، پیپلز پارٹی ہی ہے جس نے ماضی میں بھی آپ کو مشکلات سے نکالا، ہمارا مقابلہ کسی سیاستدان سے نہیں بلکہ غربت، بیروزگاری اور مہنگائی سے ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ اپنی والدہ سے سیکھا ہے کہ غریبوں کی نمائندگی کس طرح کرنی ہے، ہمیں گالم گلوچ اور ٹک ٹاک کی سیاست نہیں آتی۔سابق وزیرِ خارجہ نے کہا کہ ایک طرف سیاست تقسیم کا شکار ہے، دوسری طرف معاشی حالات بدتر ہوتے جا رہے ہیں، میرا ملک مشکل میں ہے، آئیں میرا ساتھ دیں، ہم کیسے اس ملک کی قسمت تبدیل کریں گے، میں نے تمام سیاستدان کو قریب سے دیکھا ہے۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ جیسے آپ پہچان چکے ہیں، میں بھی انہیں جانتا ہوں، ان کے پاس صرف پرانی سیاست ہے، جو انتقام کی سیاست ہے، ہمیں ایسی سیاست کو دفن کرنا ہے، جب معاشی ترقی کی بات ہو تو مزدور کی ترقی کی بات ہو۔انہوںنے کہاکہ اشرافیہ کی ترقی کی بات نہیں ہونی چاہیے، کوئی اور سیاسی جماعت اور سیاستدان نہیں جس کے ہاتھ صاف ہوں، 18 مہینے وزیرِ خارجہ رہا، میرے ہاتھ صاف ہیں، میں اپنی جیب بھرنے کے بجائے آپ کی جیب بھرنا چاہتا ہوں، آپ سے وعدہ کرتا ہوں 5 سال میں آپ کی تنخواہ دگنی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ روزگار دینے کا وعدہ ہر سیاستدان کرتا ہے لیکن پیپلز پارٹی کا ریکارڈ ہے اور کر کے دکھایا ہے، بے نظیر بھٹو پر سیف الرحمن نے کرپشن کے کیسز بنائے، عدالت میں پیشی پر بے نظیر بھٹو نے کہا کہ مجھ پر عوام کو روزگار دینے کا الزام ہے، شہید بے نظیر بھٹو نے کہا تھا کہ روزگار دینے کا جرم بار بار کروں گی۔بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت بنے گی تو نوجوانوں کو یوتھ کارڈ دیں گے، یوتھ کارڈ سے نوجوانوں کو روزگار ملنے میں آسانی ہو گی، یوتھ کارڈ کے ذریعے نوجوانوں کو انٹرن شپ دلوائیں گے، اگر کوئی نوجوان ہنر سیکھنا چاہتا ہے تو یوتھ کارڈ استعمال کر سکتا ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ خواتین کی خدمت ایسے کرنا چاہتا ہوں جیسے کوئی بیٹا اپنی ماں کی خدمت کرتا ہے، جہاں اپنے بھائیوں کو روزگار دلوائیں گے وہی اپنی بہنوں کو بھی روزگار دلوائیں گے، خیبر پختون خوا میں بھی سیلاب آیا مگر متاثرین کا خیال نہیں رکھا جاتا تھا۔انہوںنے کہاکہ قائد عوام، شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا نامکمل مشن مکمل کریں گے، دیگر کو نفرت، تقسیم کی سیاست کرنے دیں، 8 فروری کو الیکشن ہے، کارکن ہر گھر پر میرا منشور پہنچائیں۔
مقبول خبریں
دکھ کی اس گھڑی میں ملائیشیا کی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں’ وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ملائیشیا میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیرِ اعظم...
شاہین آفریدی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن سے محروم
لندن (این این آئی)آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں فاسٹ بولر شاہین ا?فریدی پہلی پوزیشن سے محروم ہوگئے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے...
”اگر میں بھارتی کرکٹر ہوں تو آسٹریلین چیف سلیکٹر سے ہاتھ کیوں ملاؤں”
پرتھ (این این آئی)بھارت کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میں بدترین شکست کے بعد سابق آسٹریلوی کرکٹر ای این ہیلی آسٹریلین چیئرمین آف سلیکٹرز پر...
آئی سی سی نے چیمپئنر ٹرافی کیلیے نیا فارمولا تیار کر لیا
لندن (این این آئی)آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کو شیڈول کے مطابق یقینی بنانے کے لیے نیا فارمولا تیار کیا...
60 ججز میں سے صرف 12 ججز کے لیے رہائش گاہیں، دیکھیں گے کتنے...
لاہور(این این آئی)لاہور ہائیکورٹ میں عدالت عالیہ کے ججز، جوڈیشل افسران کی سرکاری رہائش گاہوں کے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے ریمارکس دیے...