ممبئی (این این آئی)ماضی کی مشہور اور سپر ہٹ بالی وڈ فلم ”کچھ کچھ ہوتا ہے” میں انجلی کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ کاجول کا کہنا ہے کہ وہ ٹینا کا کردار نبھانے میں زیادہ دلچسپی رکھتی تھیں۔فلم کچھ کچھ ہوتا ہے 1998 میں بڑے پردے پر ریلیز کی گئی تھی جس میں شاہ رخ خان نے ‘راہول’، کاجول نے ‘انجلی’ اور رانی مکھرجی نے ‘ٹینا’ کا کردار ادا کیا تھا۔ حال ہی میں فلم کی ریلیز کو 25 سال مکمل ہوئے جس سے متعلق ایک انٹرویو کے دوران کاجول نے بتایا کہ فلم میں رانی مکھر جی نے ٹینا کا کردار ادا کیا تھا جس کے لیے انہوں نے پروڈیوسر کرن جوہر سے بہت لڑائی کی تھی کیونکہ وہ ٹینا کا کردار ادا کرنا چاہتی تھی۔کاجول نے کہامیں نے فلم میں کرن جوہر سے لڑائی کی تھی اور یہ لڑائی ٹینا کے کردار کے لیے کی تھی جس پر کرن جوہر نے مجھے منع کردیا تھا۔کاجول کی ضد پر کرن جوہر نے جواب میں کہا کہ ‘تم انجلی کا کردار ادا کررہی ہو، میں نے پھر زور دیا تو کرن نے کہا تمہیں نہیں پتا ٹینا کے ساتھ فلم میں آگے کیا ہونے والا ہے اور اس کے بعد کرن نے مجھے چپ کروادیا۔اداکارہ نے مزید بتایا کہ انہوں نے کرن جوہر سے اس کردار کے لیے 45 منٹس تک لڑائی کی تھی اور ہر بار انہیں نہ کا ہی سامنا کرنا پڑا۔
مقبول خبریں
افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں پوری دنیا کے لئے خطرہ ہیں‘ پاکستان
نیویارک(این این آئی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں صرف ہمارے...
ایف آئی اے کو ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن...
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کیخلاف...
بھارت، ایران کی طرز پرافغانستان بارڈر پر بھی انتظامات ہونے چاہئیں‘ خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو...
میرا جی ہاتھ دھو کر سلمان خان کے پیچھے پڑ گئیں
لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے نام ایک اور پیغام جاری کر کے فینز کو متجسس...
گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز
دبئی(این این آئی) گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ معروف پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز کر دیا گیا۔گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا...