ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنی نئی میگا فلم ”ڈنکی” کی ریلیز سے 7 دن قبل نیا پوسٹر جاری کرتے ہوئے دْنیا بھر میں موجود اپنے مداحوں کو فلم دیکھنے آنے کی دعوت دی ہے۔شاہ رخ خان کی فلم ”ڈنکی” کی ریلیز میں صرف 7 دن باقی ہیں، ایسے میں اداکار نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکائونٹ پر فلم کا نیا پوسٹر جاری کیا ہے۔اس پوسٹر میں شاہ رخ خان سیاہ پینٹ سوٹ میں ملبوس ہیں جبکہ اْن کی ساتھی اداکارہ تاپسی پنوں کا دلہن کے لباس میں دیکھا جاسکتا ہے۔شاہ رخ خان نے پوسٹر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ”ہم سے ملنے کے لیے سوٹ بوٹ پہن کر ہوجائو تیار”۔اداکار نے شاعرانہ انداز میں کہا کہ ”آپ کو کہیں دور جانے کی ضرورت نہیں، لیکر آئو اپنی بیوی، گرل فرینڈ یا جس سے بھی کرتے ہو پیار”۔اْنہوں نے مزید کہا کہ ”7 دن بعد ہم آئیں گے آپ سے ملنے، ہاردی، منو اور اْس کے یار”۔واضح رہے کہ ”ڈنکی” محبت اور دوستی کی ایک ایسی کہانی ہے جسے جذباتی کہانی اور کامیڈی مناظر کے ساتھ لوگوں کے سامنے پیش کیا جائے گا۔فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ تاپسی پنوں، بومن ایرانی، وکی کوشل، وکرم کوچھر اور انیل گروور جسے بہترین اداکار موجود ہیں۔راج کمار ہیرانی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ”ڈنکی” کو شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ یہ فلم 21 دسمبر کو پوری دنیا میں ریلیز کی جائے گی۔
مقبول خبریں
افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں پوری دنیا کے لئے خطرہ ہیں‘ پاکستان
نیویارک(این این آئی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں صرف ہمارے...
ایف آئی اے کو ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن...
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کیخلاف...
بھارت، ایران کی طرز پرافغانستان بارڈر پر بھی انتظامات ہونے چاہئیں‘ خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو...
میرا جی ہاتھ دھو کر سلمان خان کے پیچھے پڑ گئیں
لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے نام ایک اور پیغام جاری کر کے فینز کو متجسس...
گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز
دبئی(این این آئی) گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ معروف پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز کر دیا گیا۔گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا...