کو یت سٹی(این این آئی) چینی صدر شی جن پھنگ کے خصوصی ایلچی اورچین کی قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے نائب چیئرمین شوکرت ذاکر نے کویت کے دارالحکومت کویت سٹی میں مرحوم امیر شیخ نواف کی تعزیتی تقریب میں شرکت کی اور کویت کے نئے امیر شیخ مشال الصبح سے ملاقات کی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق منگل کے روزشوکرت ذاکر نے کہا کہ مرحوم امیر شیخ نواف سے کویت کے عوام کا انتہائی احترام اور محبت کا رشتہ تھا اور انہوں نے اپنی زندگی میں چین کویت دوستی کے فروغ کے لئے انتھک کوششیں کیں ۔ چین کویت کے ساتھ اپنے تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتا ہے اور چین کویت اسٹریٹجک شراکت داری میں نئی پیش رفت کے حصول کے لئے کویت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے۔امیر شیخ مشال نے صدر شی جن پھنگ کا تعزیتی پیغام بھیجنے اور وائس چیئرمین شوکرت ذاکر کو تعزیت کے لیے خصوصی ایلچی مقرر کرنے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے صدر شی جن پھنگ کی جانب سے نئے عہدے پر مبارکباد کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا اور اس بات پر زور دیا کہ کویت مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو گہرا کرنے اور کویت اور چین کے تعلقات کو ایک نئی سطح پر لے جانے کے لئے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔
مقبول خبریں
افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں پوری دنیا کے لئے خطرہ ہیں‘ پاکستان
نیویارک(این این آئی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں صرف ہمارے...
ایف آئی اے کو ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن...
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کیخلاف...
بھارت، ایران کی طرز پرافغانستان بارڈر پر بھی انتظامات ہونے چاہئیں‘ خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو...
میرا جی ہاتھ دھو کر سلمان خان کے پیچھے پڑ گئیں
لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے نام ایک اور پیغام جاری کر کے فینز کو متجسس...
گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز
دبئی(این این آئی) گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ معروف پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز کر دیا گیا۔گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا...