واشنگٹن(این این آئی)وائٹ ہائوس کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ ہم اس مرحلے پر پہنچ گئے ہیں جہاں اسرائیل اور فلسطینی تحریک حماس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا ایک اور معاہدہ قریب ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جان کربی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم اسرائیل اور حماس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے قریب نہیں ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم قیدیوں کی رہائی اور عارضی جنگ بندی کے ساتھ انسانی امداد کی فراہمی کے لیے ایک نئے معاہدے تک پہنچنے پر کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ مذاکرات کار کام کر رہے ہیں اور یہ ایک نتیجہ خیز بات چیت ہے۔جان کربی نے زور دے کر کہا کہ امریکہ سمجھتا ہے کہ دو ریاستی حل ہی اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے لیے صحیح راستہ ہے۔
مقبول خبریں
کوئی بھی شخص یا قوت پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتی،عطاتارڑ
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہاہے کہ نوجوان اپنی محنت، لگن و عزم سے پاکستان کو ترقی یافتہ اور خوشحال...
ایران کے وزیر خارجہ کی دفتر خارجہ آمد، اسحاق ڈار نے استقبال کیا
اسلام آباد(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے منگل کو یہاں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس...
وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب سے ایشین افراسٹرکچرانوریسٹمنت بینک وفدکی ملاقات
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداورنگزیب نے قدرتی آفات سے نمٹنے، موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات اور طویل مدتی بنیاد پر آفات کی تیاری...
وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی سفارش پر حج پالیسی 2025کی منظوری دے...
ڈنڈے کے زور پر قانون سازی کی گئی، بولنے نہیں دیاگیا،اپوزیشن لیڈرعمرایوب
اسلام آباد(این این آئی)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے کہاہے کہ کل ڈنڈے کے زور پر قانون سازی کی گئی اور...