بیجنگ (این این آئی)چین کے جیانگ سی کالج آف اپلائیڈ ٹیکنالوجی (جے سی اے ٹی ) میں پاک چین لینڈ ریسورسز انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح کر دیا گیا ۔چین میں پاکستانی سفارت خانے کی ایجوکیشن اتاشی عفیفہ شازیہ اویس نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تعلیمی تعاون پاک چین تعاون کا ایک اہم عنصر ہے، سفارت خانہ انسٹی ٹیوٹ کی ترقی کی نگرانی جاری رکھے گا اور ضروری مدد فراہم کرے گا۔گوادر پرو کے مطابق چین پاکستان لینڈ ریسورسز انسٹی ٹیوٹ پر دستخط اور افتتاحی تقریب جیانگ سی کالج آف اپلائیڈ ٹیکنالوجی (جے سی اے ٹی ) میں منعقد ہوئی۔ چین میں پاکستانی سفارت خانے کی ایجوکیشن اتاشی عفیفہ شازیہ اویس نے تقریب پر مبارکباد دی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تعلیمی تعاون پاک چین تعاون کا ایک اہم عنصر ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ چین اور پاکستان کے درمیان پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی مشترکہ تربیت، مشترکہ تعمیر اور جدید پیشہ ورانہ تعلیم کے تصورات کے اشتراک کے تعاون کے ماڈل سے مزید بہترین پاکستانی لینڈ ریسورسز سروے اور مینجمنٹ پروفیشنل اور تکنیکی عملے کی تربیت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ سفارت خانہ انسٹی ٹیوٹ کی ترقی کی نگرانی جاری رکھے گا اور ضروری مدد فراہم کرے گا۔ گوادر پرو کے مطابق جیانگ سی کے صوبائی محکمہ قدرتی وسائل کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل تا شیاجو نے تقریب میں شرکت کی۔ انہوں نے جیانگسی کی مجموعی ترقی اور اس کے منفرد معدنی فوائد کو متعارف کرایا۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ انسٹی ٹیوٹ کا قیام تعلیم کے شعبے میں چین اور پاکستان کے درمیان تعاون میں ایک نیا سنگ میل ہے اور صوبہ جیانگ سی اور صوبہ سندھ کے درمیان دوستانہ اور عملی شراکت داری کی ایک اور اہم کامیابی ہے۔ گوادر پرو کے مطابق انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری توانائی اور معدنی تعاون کے منصوبوں پر مشتمل ہے جس کے لئے زمینی وسائل اور معدنیات کی تلاش میں مہارت رکھنے والے ہنرمند تکنیکی پیشہ ور افراد کی ایک بڑی تعداد کی ضرورت ہے۔ جے سی اے ٹی کے لئے یہ مناسب ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ تعاون کرے اور زمینی وسائل کی تلاش اور انتظام میں اس کی مہارت سے فائدہ اٹھائے۔ گوادر پرو کے مطابق مستقبل میں 20 سے زائد پاکستانی طالب علم چین میں تعلیم کے نئے سفر کا آغاز کریں گے۔ وہ پیشہ ورانہ تکنیکی تربیت سے گزریں گے اور بین الاقوامی مارکیٹ کے مطالبات کو پورا کرنے کے لئے ضروری مہارت حاصل کرنے کے لئے چینی زبان سیکھیں گے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...