ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے معروف اداکار و فلمساز ارباز خان نے میک اپ آرٹسٹ شوریٰ خان سے دوسری شادی کرلی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ارباز خان اور شوریٰ خان کے نکاح کی تقریب گزشتہ روز ممبئی میں منعقد ہوئی تھی جس میں سلمان خان، سیہیل خان، سلیم خان اور ارباز خان کے بیٹے ارہان خان سمیت اْن کی فیملی کے دیگر افراد اور چند قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔ارباز خان کے نکاح کی تقریب میں ماضی کی معروف بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن نے بھی اپنی بیٹی کے ہمراہ شرکت کی تھی، رپورٹ میں بتایا گیا کہ روینہ ٹنڈن اور شوریٰ خان کے درمیان گہری دوستی ہے۔نکاح کے خاص موقع پر شوریٰ خان نے ہلکے گلابی رنگ کے خوبصورت عروسی لباس کا انتخاب کیا جبکہ ارباز خان نے اپنی دلہنیا کے لہنگے سے ملتا جلتا گولڈن رنگ کا لباس زیب تن کیا۔ارباز خان نے اپنی اور شوریٰ خان کی شادی کی تصاویر اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کیں جس کے کیپشن میں اْنہوں نے لکھا کہ ”ہمارے پیاروں کی موجودگی میں، ہم اپنی زندگی بھر کی محبت کا آغاز کررہے ہیں”۔اْنہوں نے اپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے مزید لکھا کہ ”ہمارے خاص دن پر آپ کی دعاؤں اور نیک خواہشات کی ضرورت ہے”۔بالی ووڈ شخصیات اور مداحوں کی جانب سے ارباز خان اور شوریٰ خان کو شادی کی مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...