ممبئی(این این آئی) بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی نئی کامیڈی ڈراما فلم ‘ڈنکی’ سو کروڑ کے کلب میں داخل ہوگئی۔پرابھاس کی فلم ‘سالار’ کی ریلیز کے بعد ‘ڈنکی’ کا بزنس متاثر ہوا تھا لیکن تیسرے دن اس میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق راج کمار ہیرانی کی فلم نے دوسرے دن 21 کروڑ تک کا بزنس کیا ہے اور یہ پہلے دن کے بزنس سے 25 فیصد کم تھا۔کامیڈی ڈراما فلم ‘ڈنکی’ کا تین دن کا مجموعی بزنس 100 کروڑ تک پہنچ گیا ہے اور ہفتہ اتوار کی چھٹیوں میں یہ 200 کروڑ تک جانے کا امکان ہے۔دوسری طرف پرابھاس کی فلم ‘سالار’ نے اوپننگ ڈے پر 178 کروڑ کا ریکارڈ توڑ بزنس کرکے انڈسٹری میں تہلکہ مچادیا ہے ارر اس کا دو دن کا مجموعی بزنس 295 کروڑ تک جا پہنچا ہے۔واضح رہے کہ ‘سالار’ ڈائریکٹر پرشانت نیل نے اس سے قبل بھی شاہ رخ کی فلم ‘زیرو’ سے مقابلہ کیا تھا اور ان کی فلم ‘کے جی ایف’ نے متعدد ریکارڈ قائم کیے تھے۔
مقبول خبریں
چین سی پیک ٹو شروع کرنے کو تیار ہے، افغانستان کو ساتھ ملاکر دہشتگردی...
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ دورہ چین انتہائی کامیاب رہا، چین نے پاکستان...
جو 9 مئی کو ہوا اور جو کچھ بھارت نے کیا اس میں زیادہ...
سرگودھا(این این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کہا ہے کہ جو کچھ 9 مئی کو ہوا اور جو کچھ بھارت نے کیا اس میں...
پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی فوج کو ایسا سبق سکھایا ہے جو وہ...
راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے...
دہشتگردوں کے خلاف بے رحم آپریشن کی ضرورت ہے‘ شیری رحمان
اسلام آباد(این این آئی)سینیٹر شیری رحمان نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ خضدار واقعے کی جتنی مذمت کی جائے...
بھارت دہشتگردوں کو پیسہ اور ٹریننگ دے رہا ہے‘ عرفان صدیقی
اسلام آباد(این این آئی)عرفان صدیقی نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خضدار واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،...