ریاض(این این آئی)سعودی عرب کی مشرق وسطی ہی نہیں دنیا بھر کے ملکوں کے لیے امدادی کوششوں کی ایک تاریخ ہے۔ مگر جس طرح تھوڑے وقت میں ساہیم کے پلیٹ فارم سے فلسطینی کی مدد کی گئی ہے یہ منفرد ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ساہیم کا پلیٹ فارم سعدی امدادے ادارے شاہ سلمان ریلیف کے زیر اہتمام منظم کیا گیا ہے۔ یہ فلسطینیوں کی جاری بحران کے دنوں میں حیات بخش کوشش ہے۔ تاکہ انسانی چیلنج کے اس موقع پر فلسطینیوں کو زیادہ سے زیادہ امداد پہنچائی جا سکے۔اس کے تحت آن لائن عطیات کا سلسلہ شروع کر کے جدید ٹیکنالوجی کی مدد حاصل کی گئی ہے۔ تاکہ عطیات محفوظ انداز میں تیز تر اور بروقت طریقوں سے غزہ کے متاثرین تک پہنچ سکیں۔اب تک ایک اندازے کے مطابق 1،22 ملین افراد نے عطیات جمع کرائے ہیں۔ ان عطیات کی رقم 593 ملین سعودی ریال ہے جو 158 ملین ڈالر کے برابر ہے۔سعودی عوام کو شامل کرنے سے شروع کی گئی اس مہم کے نتیجے میں غزہ کی پٹی پر خاطرخواہ اثرات ہوں گے۔ اس سے سعودی عوام کا عطیات کرنے کا جذبہ بھی سامنے آیا ہے۔گزشتہ ماہ نومبر میں شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اس سلسلے میں ہدایات جاری کیں کہ اس پلیٹ فارم سے لوگوں کو متحرک کیا جائے۔ واضح رہے اس معاملے میں صرف عام لوگ ہی نہیں ادارے بھی حصہ لے سکتے ہیں۔ہر سعودی شہری ایک بٹن دبا کر اور ایک کلک کے ذریعے ملک کے اندر سے بھی اور بیرون ملک سے بھی اس امدادی مہم میں حصہ لے سکتا ہے۔ایک گمنام ڈونر نے اس بارے میں کہا کہ آج جو تصاویر ہم غزہ کے حوالے سے دیکھ رہے ہیں یہ تصاویر دل دہلا دینے والی ہیں، ہم ہمیشہ فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔شاہ سلمان ریلیف کے ترجمان الجتیلی کے مطابق 18 دسمبر تک غزہ میں 695 ٹن خوراک، پناہ گاہوں کا سامان، اور طبی امدای سامان کے ساتھ 32 طیارے بھیجے جا چکے ہیں۔جبکہ 3،787 ٹن کی امدد سے لدے جہاز غزہ کے لیے روانہ ہو چکے ہیں۔ اب تک 514 کنٹینرز پر مشتمل امدادی سامان غزہ کے لیے جا چکا ہے۔ جن میں 20 ایمبولینس گاڑیاں بھی شامل کی گئی ہیں۔ امدادی سامان ساڑھے چار ہزار ٹن ہو گیا ہے۔
مقبول خبریں
پہلگام حملہ’ بھارت کے پاس ثبوت تھے تو تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، پاکستان
نیویارک(این این آئی)بھارت کے پاس پہلگام حملے کے ثبوت تھے تو پاکستان کی تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، سلامتی کونسل میں بھارت کے بیان...
ڈی پورٹ افراد کے پاسپورٹ منسوخ، مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ
اسام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے ڈی پورٹ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ ڈی پورٹ...
اسلام آباد’ پبلک ٹرانسپورٹ کا کرایہ 100 روپے مقرر، شہری پریشان
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کے لیے میٹرو بس کا سفر مہنگا ہو گیا۔26 مئی 2025 سے نئی کرایہ...
نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر پاکستانی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش
نیویارک(این این آئی)امریکا کے ٹائمز اسکوائر پر ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش کر دی گئی۔تفصیلات کے...
وطن سے وفا کا پیغام، نیا ملی نغمہ “ہر لحظہ ہیں تیار ہم” جاری
راولپنڈی(این این آئی)پاکستان کی بھارت سے حالیہ فتح کے بعد نیا قومی نغمہ ''ہر لحظہ ہیں تیار ہم''جاری کر دیا گیا۔ یہ ملی...