گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں اسرائیلی فوج کی بد ترین بمباری سے 166فلسطینی شہید

0
187

تل ابیب (این این آئی)اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں کے مکمل خاتمے کی جنگ کے دوران گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کم از کم 166 فلسطینی شہید ہو گئے ۔ شہدا میں بچوں اور عورتوں کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مجموعی طور پر سات اکتوبر سے اب تک معلوم فلسطینی شہدا کی تعداد 20424 ہو گئی ہے، جبکہ زخمی فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 54036 تک پہنچ گئی ہے۔ اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر بد ترین بمباری کی اور زمین پر موجود فوج نے ٹینکوں سے گولے برسائے ۔جس کے نتیجے میں 24 گھنٹوں میں شہادتوں کا یومیہ گراف ایک مرتبہ پھر اوپر چلا گیا ہے۔ اتوار کے روز فلسطینی وزارت صحت نے ان تازہ شہادتوں کی تصدیق کی ہے۔