انگین آلتان پاکستانیوں کے شکرگزار، علامہ اقبال کو خراج عقیدت

0
327

استنبول / لاہور (این این آئی)عالمی شہرت یافتہ ترک ڈرامہ سیریز ‘ارطغرل غازی’ کے مرکزی کردار انگین آلتان نے پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ترک اداکار نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری سٹوریز میں پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے ایک سٹوری میں پھولوں کے گلدستے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے پرجوش استقبال پر پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا۔دوسری سٹوری میں انگین التان نے علامہ اقبال کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اْن کے مزار کی تصویر شیئر کی۔